LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

ایران سے ہونے والا معاہدہ جلد اور اوباما دور کے معاہدے سے بہتر ہوگا: امریکی صدر

Web Desk

20 April 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جو نیا معاہدہ کیا جا رہا ہے وہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں ہونے والے جوہری معاہدے سے کہیں بہتر ہوگا۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جو معاہدہ زیر غور ہے وہ پہلے ہونے والے جوہری معاہدے سے زیادہ مؤثر اور سخت ہوگا۔ ان کے مطابق نئے معاہدے میں ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سابق معاہدہ امریکا کی تاریخ کے بدترین معاہدوں میں سے ایک تھا جو ایران کے لیے جوہری صلاحیت حاصل کرنے کا راستہ بن سکتا تھا۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اس معاہدے کے دوران ایران کو بھاری مالی رقوم بھی فراہم کی گئیں جن پر شدید تنقید کی گئی۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ ایسا معاہدہ کیا جائے جو عالمی امن، سلامتی اور استحکام کی ضمانت دے اور جس پر دنیا فخر کرے۔

ٹرمپ کے مطابق نئے معاہدے کا مقصد صرف ایک ہے کہ ایران کسی بھی صورت میں جوہری ہتھیار تک نہ پہنچ سکے۔