LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران معاہدہ لبنان پر اسرائیلی حملے کے باوجود برقرار رہ سکتا ہے: ٹرمپ، امیر قطر سے گفتگو کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف پاکستان سفارتی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کر رہا ہے، رانا قاسم نون پنجاب کابینہ نے 5850 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی اتحاد بین المسلمین پنجاب کمیٹی کا محرم میں امن وامان، بین المسالک ہم آہنگی پر اتفاق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہمارا 2 رکنی بنچ ہی کافی ہے: وفاقی آئینی عدالت وزیراعظم کی گلگت میں شمسی توانائی منصوبہ جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کا سوڈان میں خوراک کے بدلے جنسی زیادتی کا اعتراف توانائی بحران برقرار، سپلائی چین کا تعطل ختم ہونے میں وقت لگے گا: آئی ایم ایف محسن نقوی کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو امریکی عزم کو جانچنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے: ایرانی صدر ایرانی فوج کا معاہدے پر عملدرآمد کے دوران پہلے سے زیادہ چوکس رہنے کا اعلان پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی حزب اللہ کا بھی ایران امریکا مفاہمتی یادداشت کا خیرمقدم کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ

پنجاب میں ریکارڈ کم ٹرن آؤٹ نے الیکشن پر عوامی عدم اعتماد واضح کر دیا، بیرسٹر گوہر

Web Desk

24 November 2025

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ضمنی انتخابات میں پنجاب بھر میں ریکارڈ کم ٹرن آؤٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے نتائج نے عوام کے الیکشن پر عدم اعتماد کو واضح کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کی تاریخ میں اس قدر کم ٹرن آؤٹ پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ صاف اور شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ “ہم جمہوریت اور عوامی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، ہمارے پاس موجود نمبرز کے مطابق ہم پنجاب میں لیڈ کر رہے ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دھاندلی کے بیانیے پر نہیں بلکہ عوامی قوت پر یقین رکھتی ہے، اور آج کے ضمنی انتخابات دراصل ایک ویک اپ کال ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ہری پور میں لیول پلیئنگ فیلڈ موجود تھی جہاں تمام جماعتوں نے جلسے اور ریلیاں کیں، لیکن پنجاب میں پی ٹی آئی نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا کیونکہ وہاں پارٹی کو جلسوں، جلوسوں اور انتخابی مہم کی اجازت نہیں ملی۔

این اے 18 ہری پور کے نتائج پر اعتراض اٹھاتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا کہ “جو نتائج دکھائے جا رہے ہیں وہ حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔”