امریکا سے مذاکرات میں اب بھی بڑا فاصلہ موجود ہے، ایرانی اسپیکر
Web Desk
18 April 2026
تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مذاکراتی وفد کے سربراہ ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات میں اگرچہ کچھ پیش رفت ہوئی ہے لیکن دونوں فریقوں کے درمیان اب بھی نمایاں فاصلہ موجود ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے بعض اقدامات، خصوصاً ناکہ بندی کے اعلان کو وہ غیر منطقی اور ناقابل قبول قرار دیتے ہیں۔ ان کے مطابق بعض طاقتیں آبنائے ہرمز سے آزادانہ گزرنے کی بات کرتی ہیں مگر ایران کے لیے رکاوٹیں پیدا کی جاتی ہیں جو دوہرا معیار ہے۔
ڈاکٹر باقر قالیباف نے بتایا کہ ایران نے حالیہ کشیدگی کے دوران متعدد دفاعی اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں دشمن کے ڈرونز اور ایک جدید جنگی طیارہ بھی شامل ہے۔ ان کے مطابق یہ کارروائیاں ایران کی دفاعی صلاحیت کا واضح اظہار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی عسکری حکمت عملی کی تفصیلات عام نہیں کرتا، تاہم مخالف فریق اس پیغام کو اچھی طرح سمجھ چکا ہے۔
ایرانی اسپیکر نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر کسی بھی قسم کی پیش رفت ایران کی اجازت اور سیکیورٹی پالیسی کے مطابق ہی ممکن ہے۔
متعلقہ عنوانات
واشنگٹن:ایران صورتحال پر اہم اجلاس، صدر ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فون پر گفتگو
18 April 2026
خلیج میں لنگرانداز جہاز حرکت نہ کریں ، پاسداران انقلاب کی سخت وارننگ
18 April 2026
ڈیزل سے بھرا پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز سے داخل ہوکر واپس لوٹ گیا
18 April 2026
ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں دکانیں اور بس اڈے بند ہونے کی خبروں کی تردید کردی
18 April 2026
فیلڈمارشل عاصم منیرکی تہران آمدپرپیش کردہ امریکی تجاویزکاجائزہ لے رہےہیں، ایرانی سپریم سیکیورٹی کونسل
18 April 2026
امریکا سے مذاکرات کےدوسرے مرحلے کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، ایرانی نائب وزیرخارجہ
18 April 2026
آبنائے ہرمز کے انتظام پر مکمل اختیارہے، ٹرمپ کی دھمکیوں کا جواب دینے کی ضرورت نہیں، ایرانی نائب صدر
18 April 2026
آبنائے ہرمزکی بندش، خلاف ورزی پر بھارتی آئل ٹینکر پرفائرنگ، واپس جانے پرمجبور
18 April 2026