LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے: فیلڈ مارشل امریکی سینٹرل کمانڈ کی ایران کے 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کا معاملہ محاذ آرائی نہیں، مشاورت سے حل ہونا چاہیے: چودھری شجاعت یونان میں فضائی مظاہرے کے دوران ایف-4 فینٹم جنگی طیارہ تباہ امریکا کی اقتصادی جنگ کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا: ایرانی نائب صدر شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پوتن کی متحرک سفارت کاری نمایاں کوئی فرد واحد یا سیاسی جماعت نئے انتظامی یونٹس روک نہیں سکتی: محسن نقوی سانحہ گل پلازا: پولیس کا چالان عدالت میں جمع، ایسوسی ایشن مرکزی ذمہ دار قرار آئین پامال کر کے جتنے مرضی چھوٹے صوبے بنالیں کوئی فائدہ نہیں: خواجہ سعد رفیق سیف گیمز 2027 کی تاریخیں مقرر، 28 کھیلوں میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی و آفیشلز شریک ہوں گے پیٹرولیم لیوی ختم کی جائے، روٹی 10 روپے کی ہو: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی پریس کانفرنس مشرقِ وسطیٰ کے عوام بیرونی مداخلت مسترد کر دیں: چینی صدر نائیجیریا میں پیٹرول چوری کے دوران زہریلی گیس سے 37 افراد ہلاک محکمہ موسمیات کی بالائی پنجاب، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں شدید بارش کی پیشگوئی پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر اور سفارت کاری عالمی امن کیلئے ناگزیر ہے: رضوان سعید

واشنگٹن:ایران صورتحال پر اہم اجلاس، صدر ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فون پر گفتگو

Web Desk

18 April 2026

واشنگٹن: ایران کی صورتحال کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت سچویشن روم میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں خطے کی تازہ کشیدہ صورتحال، آبنائے ہرمز اور ایران سے جاری مذاکراتی عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، وزیر جنگ پیٹر ہیگستھ، وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور وائٹ ہاؤس کی چیف آف اسٹاف سوزی وائلز سمیت اعلیٰ حکام شریک تھے۔ اس کے علاوہ امریکی صدر کے نمائندے اسٹیو وٹکوف، سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف اور جوائنٹ چیفس کے چیئرمین ڈین کین بھی اجلاس میں موجود تھے۔

رپورٹس کے مطابق اجلاس کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کم از کم ایک مرتبہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی حکام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ گفتگو میں موجودہ صورتحال اور ممکنہ سفارتی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اس امر پر بھی غور کیا گیا کہ آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی صورتحال عالمی توانائی ترسیل پر کس طرح اثر انداز ہو سکتی ہے۔

یہ اجلاس ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان عارضی جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے قریب ہے۔ صدر ٹرمپ پہلے ہی عندیہ دے چکے ہیں کہ جلد کسی معاہدے کی توقع ہے تاہم مذاکرات کا نیا شیڈول ابھی طے نہیں ہوا۔

امریکی حکام کے مطابق اگر مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوئی تو آئندہ چند دنوں میں صورتحال دوبارہ کشیدہ ہو سکتی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے اجلاس پر باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔