LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے سیاسی قائدین کا مشترکہ جدوجہد کا اعلان پاکستان چاروں صوبوں کے ساتھ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا: وزیراعلیٰ سندھ مسابقتی بجلی مارکیٹ کے قیام میں نیپرا کا فیصلہ اہم سنگِ میل ہے: اویس لغاری صومالیہ کا بحری قزاقی کے خلاف عالمی کارروائی کا مطالبہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پاسکو اور یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش: وزیرِ خزانہ کی شفافیت اور عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت سندھ کے عوام نے فسطائیت کا جس طرح مقابلہ کیا، انہیں سلام پیش کرتا ہوں: سہیل آفریدی ایرانی بحریہ کا دشمن افواج کو کسی بھی مقام پر مفلوج کرنے کا دعویٰ روس کے ساتھ جنگ موسمِ سرما تک جاری رہ سکتی ہے: زیلنسکی جرمنی میں پولیس نے 21 بموں کے ناکارہ بنادیا جاپان سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کیلیے 16.4 ملین ڈالر کی گرانٹ دے گا پاکستان شدید ترین سیاسی، معاشی اور امن و امان کے بحرانوں کی زد میں ہے: علامہ راجا ناصر عباس سینیٹ داخلہ کمیٹی کا اجلاس: بلیو پاسپورٹس کی غیر قانونی تقسیم، نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ اور سخت سزاؤں پر اہم سفارشات امریکا کے ساتھ سٹریٹجک اتحاد اچھی بات ہے مگر کافی نہیں: قطر مادرِ وطن کا دفاع مقدس امانت، ثابت قدمی سے نبھاتے رہیں گے: ایئر چیف مارشل

مذاکرات میں حتمی معاہدہ نہیں ہواتوجنگ بندی میں توسیع نہیں ہوگی، امریکی صدر

Web Desk

18 April 2026

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر 22 اپریل تک مذاکرات کے نتیجے میں کوئی حتمی معاہدہ نہ ہوا تو ایران کے ساتھ عارضی جنگ بندی میں توسیع نہیں ہوسکتی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیر فورس ون میں سوار صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے فوجی آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے امکان پر بات کی۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے میں شاید میں توسیع نہیں کروں گا۔ ناکہ بندی جاری ہے اور بدقسمتی سے ہمیں دوبارہ بم گرانا پڑے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ  ایران سے متعلق کوئی سرپرائز ہو سکتا ہے۔،میرے خیال میں یہ بہت مثبت چیز ہوگی۔برطانوی خبر ایجنسی کے  مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا ایک بہت اچھی اورذہین شخصیت وائٹ ہاؤس آرہی ہے، ایک ایسی شخصیت جسے اپنے ملک اور ملک سے باہر کی بہت فکر ہے، ہم  ایک غیرمعمولی نیوزکانفرنس کرنے جا رہے ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے ، میرے نمائندے مذاکرات کر رہے ہیں، حتمی فیصلہ میں کرتا ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ معاہدہ ہونےکےبعد ہم ایران سےنیوکلیئر مواد لے کرامریکا لے آئیں گے، اگرایسا نہ ہوا تو ہم اورزیادہ سخت طریقے سے نیوکلیئرمواد حاصل کریں گے، ممکن ہے میں جنگ بندی میں توسیع نہ کروں لیکن ناکہ بندی برقرار رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ لبنان کو دوبارہ ایک مستحکم ملک بنانے میں مدد کریں گے، لبنان نے طویل عرصے تک مشکلات کا سامنا کیا ہے، اسرائیلی وزیراعظم سےکچھ معاملات پر ہمارے اختلافات  ہیں۔

واضح رہے کہ موجودہ عارضی جنگ بندی 8 اپریل کو شروع ہوئی تھی اور چار دن میں ختم ہونے والی ہے جبکہ 11 سے 12 اپریل کواسلام آبادمیں  ہونے والے مذاکرات کا پہلا دور کسی اعلان کردہ معاہدے کے بغیر اختتام پذیر ہوا۔