LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک میں یہود مخالف جرائم میں اضافہ: این وائی پی ڈی کی جانب سے سب سے محفوظ ترین موسمِ گرما کے دعوے کے باوجود اعداد و شمار جاری قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس: قانون سازی میں عدم شرکت کے پارٹی فیصلے کے باعث جی آئی ڈی سی اور گیس سرچارج بل موخر عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کو مزید مضبوط بنانا ہوگا: وزیراعظم گومل یونیورسٹی سے ملحقہ نجی کالجز کے ریکارڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف پاکستان کو دوبارہ عروج و زوال کے معاشی چکر میں نہیں جانے دیں گے: وزیر خزانہ خیبرپختونخوا کا ٹرانسپورٹ نظام بحران کا شکار، بدانتظامی کے سنگین انکشافات یورپی یونین بھی ایران کے خلاف اقتصادی آپریشن میں شامل ہو گئی: امریکا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری حکومت کا جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر ایس ای سی پی کا بڑا سنگِ میل: اگست 2026ء میں 4,761 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، آئی ٹی سیکٹر سرِ فہرست کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کے گلیئشرز کو پگھلانے کا باعث بن رہے ہیں، حیران کن انتباہ آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ پروگرام کے طلبہ کا پی ایم اے کاکول کا مطالعاتی دورہ بھارتی بیان بازی شرمناک، نارووال میں مندر طوفانی بارش سے متاثر ہوا: دفتر خارجہ پاکستانی شہری نے ابوظبی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی وزیراعلیٰ مریم نواز کا سرگودھا میں مزید 7 الیکٹرو بسیں مہیا کرنے کا اعلان

امریکی صدرکا آبنائے ہرمز مکمل کھولنے پر ایران کا شکریہ، بحری ناکہ بندی جاری رکھنے کا اعلان

Web Desk

17 April 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمزدوبارہ کھولنے کے اعلان پر ایران سے اظہارتشکرکیاہے۔تاہم ساتھ ہی بحری ناکہ بندی جاری رکھنے کا بھی اعلان کردیا۔

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان پرامریکی صدر نے سوشل میڈیاپر پہلے پیغام دیتے ہوئے لکھاکہ ایران نے  اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے اور کاروبار و مکمل آمدورفت کے لیے تیار ہے۔ شکریہ!

اس پیغام کے تھوڑی دیر بعد ایک اور پوسٹ میں امریکی صدر نے کہاکہ ایران کی بحری ناکہ بندی پوری طاقت اور مؤثر انداز میں برقرار رہے گی  اور یہ اسی وقت تک جاری رہے گی جب تک ایران کے ساتھ ہمارا 100 فیصد معاہدہ نہیں ہوتا۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ عمل بہت تیزی سے مکمل ہونا چاہیے کیونکہ زیادہ تر نکات پہلے ہی طے پا چکے ہیں۔اس معاملے پر آپ کی توجہ کا شکریہ۔