LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک میں یہود مخالف جرائم میں اضافہ: این وائی پی ڈی کی جانب سے سب سے محفوظ ترین موسمِ گرما کے دعوے کے باوجود اعداد و شمار جاری قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس: قانون سازی میں عدم شرکت کے پارٹی فیصلے کے باعث جی آئی ڈی سی اور گیس سرچارج بل موخر عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کو مزید مضبوط بنانا ہوگا: وزیراعظم گومل یونیورسٹی سے ملحقہ نجی کالجز کے ریکارڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف پاکستان کو دوبارہ عروج و زوال کے معاشی چکر میں نہیں جانے دیں گے: وزیر خزانہ خیبرپختونخوا کا ٹرانسپورٹ نظام بحران کا شکار، بدانتظامی کے سنگین انکشافات یورپی یونین بھی ایران کے خلاف اقتصادی آپریشن میں شامل ہو گئی: امریکا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری حکومت کا جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر ایس ای سی پی کا بڑا سنگِ میل: اگست 2026ء میں 4,761 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، آئی ٹی سیکٹر سرِ فہرست کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کے گلیئشرز کو پگھلانے کا باعث بن رہے ہیں، حیران کن انتباہ آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ پروگرام کے طلبہ کا پی ایم اے کاکول کا مطالعاتی دورہ بھارتی بیان بازی شرمناک، نارووال میں مندر طوفانی بارش سے متاثر ہوا: دفتر خارجہ پاکستانی شہری نے ابوظبی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی وزیراعلیٰ مریم نواز کا سرگودھا میں مزید 7 الیکٹرو بسیں مہیا کرنے کا اعلان

پنجاب میں تعلیمی اصلاحات کا بڑا پیکج، مفت گوگل کورسز کی منظوری

Web Desk

17 April 2026

حکومت پنجاب اور عالمی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے اشتراک سے صوبے کے طلبہ کے لیے بڑے تعلیمی ریلیف اور ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت لاہور میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں صوبے کے تعلیمی ڈھانچے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے انقلابی اقدامات کی منظوری دی گئی۔

اس شراکت داری کے تحت پنجاب کے ایک لاکھ سے زائد طلبہ کو گوگل کے تعاون سے سائبر سکیورٹی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) اور بزنس انٹیلی جنس جیسے مہنگے سرٹیفکیشن کورسز مفت کروائے جائیں گے۔ ان عالمی معیار کے کورسز کی فیس عام طور پر 400 سے 1000 ڈالر تک ہوتی ہے، جو اب پنجاب کے طلبہ کے لیے بلا معاوضہ دستیاب ہوں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے 166 سرکاری کالجز میں جدید آئی ٹی لیبز کے قیام اور طلبہ کے لیے الیکٹرو بس سروس شروع کرنے کی بھی منظوری دی۔

تعلیمی اصلاحات کے ضمن میں “ہونہار سکالرشپ پروگرام” کے تحت ریکارڈ 62 ہزار 949 طلبہ کو وظائف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزید برآں، لیپ ٹاپ سکیم کے دوسرے مرحلے میں خصوصی اور اقلیتی طلبہ کو بھی اوپن میرٹ پر شامل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اجلاس میں پہلی بار تعلیمی اداروں، اساتذہ اور وائس چانسلرز کی کارکردگی جانچنے کے لیے باقاعدہ پیمانے (KPIs) مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاکہ نظام میں شفافیت اور بہتری لائی جا سکے۔