LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ کے عوام نے فسطائیت کا جس طرح مقابلہ کیا، انہیں سلام پیش کرتا ہوں: سہیل آفریدی ایرانی بحریہ کا دشمن افواج کو کسی بھی مقام پر مفلوج کرنے کا دعویٰ روس کے ساتھ جنگ موسمِ سرما تک جاری رہ سکتی ہے: زیلنسکی جرمنی میں پولیس نے 21 بموں کے ناکارہ بنادیا جاپان سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کیلیے 16.4 ملین ڈالر کی گرانٹ دے گا پاکستان شدید ترین سیاسی، معاشی اور امن و امان کے بحرانوں کی زد میں ہے: علامہ راجا ناصر عباس سینیٹ داخلہ کمیٹی کا اجلاس: بلیو پاسپورٹس کی غیر قانونی تقسیم، نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ اور سخت سزاؤں پر اہم سفارشات امریکا کے ساتھ سٹریٹجک اتحاد اچھی بات ہے مگر کافی نہیں: قطر مادرِ وطن کا دفاع مقدس امانت، ثابت قدمی سے نبھاتے رہیں گے: ایئر چیف مارشل ایران کی جنوبی کوریا کو خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے دور رہنے کی تنبیہ ٹرمپ کی ریاست نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرکے نیو امریکا رکھنے کی تجویز قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کے اہلخانہ پر پولیس کا دھاوا، 11 افراد گرفتاری کے بعد رہا امریکی ریپر نے نیوجرسی کانسرٹ کو فلسطین کے حق میں مظاہرے میں بدل دیا جنگ کے ابتدائی حملوں میں تباہ ہونے والے ایرانی سکول کو یادگار بنا دیا گیا بھارت کے یکطرفہ اقدامات متنازع جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتے: پاکستان

ایران معاہدے کے لیے بےتاب، متعدد نکات طے مگر یورینیم پر اختلاف برقرار: صدر ٹرمپ

Web Desk

13 April 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں کئی اہم نکات پر اتفاق ہوچکا ہے، تاہم یورینیم کے معاملے پر اختلافات تاحال برقرار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایران نے خود امریکا سے دوبارہ رابطہ کیا اور معاہدے کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔ صدر ٹرمپ کے مطابق پیر کی صبح انہیں ایسے افراد کی کال موصول ہوئی جو معاہدہ کرنا چاہتے تھے، جس سے مذاکرات میں پیش رفت کی امید پیدا ہوئی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی وفد نے تعمیری انداز میں بات چیت کی، تاہم ایران کا رویہ مناسب نہیں رہا۔ اس کے باوجود انہوں نے امید ظاہر کی کہ باقی معاملات پر بھی اتفاق رائے ممکن ہے۔

آبنائے ہرمز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ عالمی سطح پر نہایت اہم گزرگاہ ہے اور کئی ممالک نے ایران کے خلاف اقدامات میں تعاون کی پیش کش کی، تاہم امریکا کو کسی مدد کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں آبنائے ہرمز سے درجنوں جہازوں کی آمد و رفت جاری رہی، جبکہ ایران کے افزودہ یورینیم کے معاملے پر بھی حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور کسی بھی قسم کی بلیک میلنگ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔