LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز آبنائے ہرمز سرخ لکیر، خطے میں امریکی تنصیبات تباہ کر دیں گے: ایرانی افواج ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: پاکستان نیب ترامیم کیس: ضمانت کے مقدمات میں سپریم کورٹ کے اختیار پر سوال، فیصلہ محفوظ کیا اب ایم اے پاس افراد سوئیپر بنیں گے؟ آئینی عدالت کے ریمارکس نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی سہولتی اراضی کا استعمال تبدیل کرنے پر پابندی ایران میں حکومت کی تبدیلی کیلئے زمینی فوج نہیں اتاریں گے: جے ڈی وینس پنجاب کے 5 اضلاع میں گرین الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے قبل انتخابی قوانین، آئین میں تبدیلیوں کا فیصلہ لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 50 اموات کا خدشہ ایران نے امریکا کے حملوں کے باوجود امریکی خاتون رہا کر دی، ٹرمپ کا خیرمقدم

امریکا ایران مذاکرات بے نتیجہ رہنا مایوس کن، دوبارہ مذاکرات کی میز پر آئیں: آسٹریلیا

Web Desk

12 April 2026

آسٹریلیا نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے بے نتیجہ ختم ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے دوبارہ مذاکرات کی میز پر آنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سڈنی سے جاری بیان میں آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے امریکا اور ایران کے مذاکرات کا کسی معاہدے کے بغیر ختم ہونا مایوس کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سب سے اہم بات جنگ بندی کو برقرار رکھنا اور فوری طور پر سفارتی عمل کو دوبارہ شروع کرنا ہے۔

پینی وونگ کے مطابق آسٹریلیا خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے اور چاہتا ہے کہ تنازع کا حل جلد از جلد پرامن طریقے سے نکالا جائے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ کشیدگی میں اضافہ نہ صرف خطے بلکہ عالمی معیشت اور انسانی صورتحال پر بھی منفی اثرات ڈال سکتا ہے۔