LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
راولپنڈی میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپے میں 61 ملزمان گرفتار شنگھائی تعاون تنظیم کا کوآرڈینیشن اجلاس، بھارتی وفد کی اسلام آباد آمد پی ٹی آئی کالعدم ٹی ٹی پی کی بی ٹیم، مالی معاونت میں ملوث ہے: وفاقی وزرا ٹانک: پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید نیتن یاہو اچانک ابوظہبی پہنچ گئے، اماراتی صدر سے ملاقات کی: برطانوی میڈیا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے تمام قانونی تقاضے پورے، کچھ بھی ہوسکتا ہے: امیر مقام میر رضا علی قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت ختم، کارروائی 2 اکتوبر تک ملتوی اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث اٹک پل اور راستوں کی بندش کے خلاف کیس امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہوگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ آبنائے ہرمز میں امریکی زیرِ آب ڈرون پکڑنے کا ایرانی دعویٰ، واشنگٹن نے مسترد کردیا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے آپشن پر بیک ڈور کام چل رہا ہے،طارق فضل چوہدری پاک بحریہ کی نئی شامل کی گئی آبدوز کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف پاکستان نے افغانستان میں اندرونی جھڑپوں سے متعلق الزامات مسترد کردیے

بھارتی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے انتقال کر گئیں، موسیقی کا سنہری باب بند

Web Desk

12 April 2026

بھارتی موسیقی کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، جس کے ساتھ ہی موسیقی کی دنیا کا ایک سنہری باب اختتام کو پہنچ گیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی آخری رسومات کل شام کو ادا کی جائیں گی۔ ان کے بیٹے آنند بھوسلے نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آشا بھوسلے کو سینے کے انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں ان کی حالت بگڑنے کے بعد متعدد اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا، جو ان کے انتقال کا سبب بنا۔

ان کی پوتی زنائی بھوسلے نے سوشل میڈیا پر ان کی علالت سے متعلق آگاہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ انہیں شدید تھکن اور سینے کے انفیکشن کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

آشا بھوسلے نے اپنے طویل کیریئر کے دوران فلمی گانوں، غزلوں، قوالی اور کلاسیکی موسیقی سمیت 20 سے زائد زبانوں میں ہزاروں گیت گائے اور ایک منفرد مقام حاصل کیا۔

انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1943ء میں محض 10 سال کی عمر میں کیا تھا جبکہ انہیں کلاسیکی موسیقی کی تربیت ان کے والد دینا ناتھ منگیشکر نے دی۔

2011ء میں انہیں دنیا میں سب سے زیادہ گانے ریکارڈ کرنے والی گلوکارہ قرار دیا گیا، جبکہ انہیں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور پدم وبھوشن سمیت کئی بڑے اعزازات سے بھی نوازا گیا۔