لبنان، ایران اور فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیابھرمیں احتجاج
Web Desk
10 April 2026
لبنان ، فلسطین اور ایران میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف دنیاکے مختلف ممالک میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ایران اور لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔
ادھر نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں ڈچ پارلیمنٹ کے سامنے غزہ اور لبنان سے اظہارِ یکجہتی کے دوران ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔نیویارک میں بھی بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے جہاں فلسطین، لبنان اور ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی کارروائیوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔
اس کے علاوہ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جب کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں علامتی احتجاج میں اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینی قیدیوں کے خلاف منظورکئے گئے سخت قانون کی مذمت کی گئی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کی مذمت
6 September 2026
پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے، یوسف رضا گیلانی
6 September 2026
اسحاق ڈار کا ناروے کے ہم منصب ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فونک رابطہ
6 September 2026
پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کا سفر، آپریشن دوارکا سے معرکۂ حق تک
6 September 2026
پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی آبدوز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
6 September 2026
مزار قائد پر گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے
6 September 2026
خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس
6 September 2026
روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق
6 September 2026