LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آزاد کشمیر: 9 جون کی ہڑتال کی کال، انٹرنیٹ معطل، معمولات زندگی متاثر آزاد جموں و کشمیر: کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 کارکن گرفتار یلو لائن منصوبے میں 6ارب روپے کی مبینہ کرپشن، سندھ حکومت نے تحقیقات شروع کر دیں پنجاب اسمبلی میں ترقی، جدید کاری کیلئے 7 ارب 41 کروڑ کے ترقیاتی پیکیج کی تجویز نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ملک بھر میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ؛ درجہ حرارت 46 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے وزیراعظم کی قیادت میں پاک چین معاشی تعاون نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے، ملک احمد خان گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026؛ الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل، پولنگ کا سامان پرزائیڈنگ آفیسرز کے حوالے کرنے کا عمل شروع امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ ایرانی سپریم لیڈر نے 2 ہزار سے زائد قیدیوں کی سزا معاف کر دی امریکا نے کویت کو انسداد ڈرون، متعلقہ آلات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دیدی بجٹ تاخیر اور معاشی بحران، حکومت پر دباؤ بڑھ گیا: اسد قیصر امریکی صدر ٹرمپ کی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی

جیفری ایپسٹین سے کوئی تعلق نہیں، تمام الزامات بے بنیاد قرار، میلانیا ٹرمپ کی وضاحت

Web Desk

9 April 2026

امریکا کی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے اپنے اور بدنام زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق سامنے آنے والے دعوؤں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

میلانیا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایپسٹین کی متاثرہ نہیں ہیں اور نہ ہی ان کا اس سے کسی قسم کا تعلق رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایپسٹین نے ان کا تعارف ڈونلڈ ٹرمپ سے نہیں کروایا تھا اور وہ اس معاملے میں کسی بھی طرح شامل نہیں رہیں۔

میلانیا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں ایپسٹین کے جرائم یا متاثرین سے متعلق کسی قسم کی کوئی معلومات نہیں تھیں اور ان کا اس پورے معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔