ٹک ٹاک کا نیا فیچر ’ٹائم اینڈ ویل بیئنگ‘ صارفین کی ذہنی صحت کیلئے متعارف
Web Desk
22 November 2025
ٹک ٹاک نے صارفین کی ذہنی صحت بہتر بنانے اور صحت مند ڈیجیٹل عادات کو فروغ دینے کے لیے نیا فیچر “ٹائم اینڈ ویل بیئنگ” (Time and Well-Being) متعارف کروا دیا ہے۔ اس فیچر کا بنیادی مقصد زیادہ اسکرولنگ سے بچانا، بہتر نیند کو فروغ دینا اور روزمرہ کی مثبت سرگرمیوں کو اپنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
نیا فیچر مختلف انٹرایکٹو ٹولز اور ریوارڈز کے ذریعے صارفین کو صحت مند لائف اسٹائل کی جانب مائل کرتا ہے، جبکہ ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ اس اپ ڈیٹ سے ذہنی سکون، مائنڈفلنیس، پروڈکٹیویٹی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا متوازن استعمال ممکن ہوگا۔
اہم خصوصیات:
-
افرمیشن جرنل: 120 سے زائد ڈیجیٹل کارڈز پر مشتمل جرنل، جس میں صارفین اپنے روزانہ کے اہداف اور ارادے درج کر سکتے ہیں۔
-
سُدھاؤ دینے والی آوازیں: ویوز، بارش اور وائٹ نُوائز جیسے ساؤنڈز جو ذہنی سکون اور بہتر نیند میں مدد دیتے ہیں۔
-
گائیڈڈ بریتھنگ ایکسرسائزز: تناؤ کم کرنے اور توجہ بڑھانے کے لیے سانس کی مشقیں۔
بائٹ ڈانس کے زیرِملکیت پلیٹ فارم نے Well-Being Missions بھی شامل کیے ہیں، جن کے ذریعے صارفین کو صحت مند عادات اپنانے پر مختلف انعامات دیے جائیں گے۔
-
ڈوم اسکرولنگ مشن: غیر ضروری اسکرولنگ میں کمی کی ترغیب دیتا ہے۔ مقررہ اسکرین ٹائم پر عمل کرنے پر صارفین کو روزانہ اسکرین ٹائم بیج ملے گا۔
-
سلیپ آورز مشن: درست نیند کے اوقات اپنانے، رات دیر تک اسکرولنگ سے پرہیز اور مناسب آرام کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ اس مشن کے ذریعے صارفین اپنا Well-Being Tree بھی بڑھا سکتے ہیں۔
یہ تمام مشنز پہلے سے موجود اسکرین ٹائم فیچر کی توسیع ہیں، جو ابتدا میں صرف نوعمروں تک محدود تھا، تاہم اب تمام عمر کے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران رویہ بدلے تو مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: مائیک والٹز
21 September 2026
امریکا نے ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کی یقین دہانی کرائی ہے: قطر
21 September 2026
مصر، سوڈان اور اعلیٰ امریکی حکام کے سوڈان جنگ کے خاتمے کیلئے اہم مذاکرات
21 September 2026
ٹرمپ انتظامیہ نے عالمی عدالت کے خلاف مزید سخت اقدامات کی تیاری کر لی
21 September 2026
کیف پر روسی ڈرون حملوں میں 3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک
21 September 2026
عباس عراقچی تہران سے نیویارک روانہ، قطر میں مختصر قیام
21 September 2026
جرمن انتخابات: اے ایف ڈی سب سے آگے، وزیراعظم مرز نے نتیجہ تباہ کن قرار دیدیا
21 September 2026
آبنائے ہرمز بحران سے قطر انرجی کے منصوبوں میں تاخیر کا خدشہ
21 September 2026