LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آزاد کشمیر: 9 جون کی ہڑتال کی کال، انٹرنیٹ معطل، معمولات زندگی متاثر آزاد جموں و کشمیر: کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 کارکن گرفتار یلو لائن منصوبے میں 6ارب روپے کی مبینہ کرپشن، سندھ حکومت نے تحقیقات شروع کر دیں پنجاب اسمبلی میں ترقی، جدید کاری کیلئے 7 ارب 41 کروڑ کے ترقیاتی پیکیج کی تجویز نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ملک بھر میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ؛ درجہ حرارت 46 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے وزیراعظم کی قیادت میں پاک چین معاشی تعاون نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے، ملک احمد خان گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026؛ الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل، پولنگ کا سامان پرزائیڈنگ آفیسرز کے حوالے کرنے کا عمل شروع امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ ایرانی سپریم لیڈر نے 2 ہزار سے زائد قیدیوں کی سزا معاف کر دی امریکا نے کویت کو انسداد ڈرون، متعلقہ آلات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دیدی بجٹ تاخیر اور معاشی بحران، حکومت پر دباؤ بڑھ گیا: اسد قیصر امریکی صدر ٹرمپ کی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی

ایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز مسترد، نئی تجاویز پر بات جاری ہے: امریکی نائب صدر

Web Desk

8 April 2026

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی پہلی دس نکاتی تجویز کو مسترد کر دیا گیا ہے اور اب نئی دس نکاتی تجویز پر ایران اور پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ بعض بین الاقوامی ذرائع ابلاغ اور ایران کے کچھ حلقے غلط نکات پیش کر رہے ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جبکہ مجوزہ معاہدے کے تحت جنگ بندی، مذاکرات اور ہرمز کو کھلا رکھنا بنیادی نکات میں شامل ہیں۔

نائب صدر کا کہنا تھا کہ اب اگلا قدم ایران کو اٹھانا ہوگا، اور جتنا تعاون ایران کرے گا، امریکا بھی اسی تناسب سے ردعمل دے گا، جبکہ پابندیوں میں نرمی پر بھی بات چیت ممکن ہے، بشرطیکہ ایران یورینیم کی افزودگی سے باز رہے۔

جنگ بندی کی خلاف ورزی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیز فائر میں معمولی خامیاں ہونا معمول کی بات ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پندرہ نکاتی منصوبے میں صرف چند نکات پر اختلاف ہے تو یہ مثبت پیش رفت ہے کہ باقی امور پر اتفاق موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فریقین کے درمیان نیتوں کے حوالے سے عدم اعتماد موجود ہے، جبکہ لبنان کے معاملے پر بھی غلط فہمیاں سامنے آئی ہیں۔

جے ڈی وینس نے واضح کیا کہ امریکا نے کبھی لبنان کو جنگ بندی میں شامل کرنے کی بات نہیں کی، تاہم اگر ایران اس بنیاد پر مذاکرات ختم کرتا ہے تو یہ اس کا اپنا فیصلہ ہوگا۔