ایران کو جنگ بندی کیلئے گڑگڑانا پڑا،امریکی وزیردفاع کا اشتعال انگیزدعویٰ
Web Desk
8 April 2026
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے میڈیا سے گفتگو میں ایران کے خلاف آپریشن ’ایپک فیوری‘ کو کامیاب اور تاریخی قرار دیتے ہوئے اشتعال انگیز دعویٰ کیاکہ اس کارروائی کے نتیجے میں ایران کو جنگ بندی کے لیے گڑگڑانا پڑا۔
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاریخ رقم کردی ہے اور امریکا نے ایک فیصلہ کن آپریشن کے ذریعے ایران کو شکست دی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ امریکا نے اپنی فوجی طاقت کا صرف 10 فیصد استعمال کیا اور ایران کی اسلحہ ساز فیکٹریوں، فضائیہ اور نیوی کو مٹی میں ملادیا۔ایران کے سیکڑوں میزائل ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کیے گئے جبکہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ ان کے مطابق ایران کی دفاعی، عسکری اور انٹیلیجنس قیادت کو بھی ختم کردیا گیا۔
امریکی وزیر جنگ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر زخمی ہیں اور ایران مزید امریکی حملوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جنگ بندی پر مجبور ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اب امن کا حقیقی موقع موجود ہے اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال ہونا شروع ہو گئی ہے جس کی نگرانی امریکی بحریہ کرے گی۔
ہیگسیتھ نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے ایک بھی میزائل فائر کیا تو امریکی طیارے دوبارہ کارروائی کے لیے تیار ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ دیگر امریکی صدور صرف باتیں کرتے رہے جبکہ ٹرمپ نے عملی اقدامات کیے، اور ایران نے ایک سخت سبق سیکھ لیا ہے کہ امریکا سے ٹکر لینے کا کیا انجام ہوتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026