LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان موسمیاتی آفات کے خلاف رہنما کردار ادا کرسکتا ہے: صدر زرداری ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں امریکا حد سے آگے نکل گیا: ٹرمپ خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ کے پی میں گورنر راج: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج طلب مریم نواز کا پنجاب بھر میں صفائی کا جامع مائیکرو پلان تیار کرنے کا حکم پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی افغان سرزمین کا استعمال روکنے کی ذمہ داری طالبان پرعائد ہوتی ہے: وزارت اطلاعات رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کا الزام، متعدد امریکی شہری گرفتار غیر قانونی، غیر انسانی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان ٹرمپ انتظایہ کی روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز

کچھ سیاسی دھڑے قانونی برادری میں افراتفری اور تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،پاکستان بار،سپریم کورٹ بار

Web Desk

22 November 2025

پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں بار عدلیہ کی آزادی، قانون و اداروں کی بالادستی اور آئین کی پاسداری کے لیے متحد ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کچھ سیاسی دھڑے قانونی برادری میں افراتفری اور تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو کہ صرف اپنے سیاسی مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ مشترکہ اعلامیہ میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ یہ عناصر ملک کے جمہوری نظام کو متاثر کرنے کے لیے آئے روز بیانات دیتے رہتے ہیں۔ دونوں بار نے غیر منتخب افراد کے بیانات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ دونوں بار کی سطح پر صرف قومی مسائل پر اداروں کی جانب سے بیانات جاری کیے جاتے ہیں، جبکہ انفرادی یا اقلیتی بیانات پوری قانونی برادری کی نمائندگی نہیں کرتے۔ قانونی برادری قانون کی حکمرانی اور آئینِ پاکستان کی پاسداری کے اصول پر قائم ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن 27ویں آئینی ترمیم کے تحت آئینی عدالت کے قیام کی حمایت کرتی ہیں، جس کے بعد صوبوں کی مساوی نمائندگی اور آئینی و سیاسی معاملات کی مؤثر سماعت ممکن ہوگی۔ اس اقدام سے عوامی مقدمات کی سپریم کورٹ میں بروقت سماعت اور فیصلے بھی یقینی بن سکیں گے۔ دونوں بار نے واضح کیا کہ وہ ججز کی تقرری سمیت تمام آئینی عمل پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ضرورت پڑنے پر اپنے تحفظات اور شکایات جنرل ہاؤس کے فیصلوں اور قراردادوں کے ذریعے سامنے لائیں گے۔