ایران کو ایک رات میں ختم کیاجاسکتاہے، وہ منگل کی رات بھی ہوسکتی ہے، ٹرمپ کی دھمکی
Web Desk
6 April 2026
ایران کو ایک رات میں ہی ختم کیاجاسکتاہے اور وہ رات منگل کی رات بھی ہوسکتی ہے۔ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی ایران کو دھمکی۔ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ امریکا کے پاس دنیا کابہترین جنگی سازوسامان ہے۔ ایران کے پاس جوہری ہتھیارنہیں ہونے چاہئیں۔ امریکا ایران میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہاہے۔
امریکی صدرنے کہاکہ امریکا نے گزشتہ روز تاریخ کا بڑا اور اہم ریسکیو مشن سرانجام دیا، ہم نے ایران سے پائلٹ کو دن کی روشنی میں نکالا۔ ایران میں مشن کے دوران امریکی فوجیوں کو انتہائی قریب سے فائرنگ کا سامنا بھی ہوا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں دوسرے آپریشن میں 155 طیاروں نے حصہ لیا، میں نے امریکی فوج کو آپریشن کرنے کا حکم دیا تھا، پائلٹ کی تلاش کے لیے ہمارے طیارے ایران کے اندر تک گئے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن بہت خوب تھا ریسکیو آپریشن میں کوئی اہلکار تک زخمی نہیں ہوا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ روز کے مشن میں ہیلی کاپٹرز بھی استعمال کیے، جدید امریکی ہیلی کاپٹروں کی کارکردگی نہایت شاندار رہی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کرے گا: دفتر خارجہ
21 June 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
21 June 2026
قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کا عمل آج باضابطہ طور پر شروع ہوگا
21 June 2026
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
21 June 2026
مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کی آج 73 ویں سالگرہ
21 June 2026
لندن: وائٹ سٹی کی عمارت میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک
21 June 2026
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکہ ایران تکنیکی سطح کے مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے
21 June 2026
میناب کے مظلوم بچوں اور شہدا کو اپنے طرزِ عمل کا گواہ سمجھتے ہیں، باقر قالیباف
21 June 2026