ایران میں موجود معقول لوگوں سے مذاکرات جاری ہیں، ڈیڈلائن حتمی ہے، امریکی صدر
Web Desk
6 April 2026
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ ایران میں موجود معقول لوگوں سے مذاکرات جاری ہیں۔ ایران کے لیے منگل کی ڈیڈلائن حتمی ہے، جنگ فوری ختم ہوسکتی ہے اگر ایران وہ کرے جو اسے کرنا چاہیے، ہماری دی گئی تجاویز بہت اہم ہیں۔ ایران اب اتنامضبوط نہیں رہا جتنا ایک ماہ پہلے تھا۔
وائٹ ہاؤس میں بچوں کے ایسٹر ایونٹ میں خطاب کے دوران بھی ٹرمپ ایران کو نہیں بھولے۔ اپنی گفتگو کا آغاز ایران میں جاری جنگ اوراس امریکی فضائی اہلکار کی ریسکیو کارروائی سے کیا۔ جو اپنے طیارے کے مار گرائے جانے کے بعد ایران کے ایک دور دراز پہاڑی علاقے میں پھنس گیا تھا۔
ٹرمپ نے اس ریسکیو مشن کو غیرمعمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مشکل اور انتہائی خطرناک کارروائی تھی۔ایران سے زیادہ دشمنانہ ماحول کہیں اورنہیں ہو سکتا ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ دشمن کے علاقے میں اس طرح کی کارروائی کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، خاص طور پر جب وہ دشمن ’طاقتور‘ ہو لیکن انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران ایک ماہ پہلے جتنا مضبوط تھا، اب نہیں رہا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ ہمارا آپریشن رجیم چینج کا تھا، امریکا اب جن لوگوں سے بات کر رہا ہے وہ سخت گیر نہیں بلکہ دانشمند ہیں، ایران جنگ کا مقصد یہ ہےکہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے،ضرورت پڑی تو ایران کے تیل پر قبضہ کریں گے، ایران کے پاس کچھ میزائل اور ڈرون باقی رہ گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کرے گا: دفتر خارجہ
21 June 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
21 June 2026
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
21 June 2026
لندن: وائٹ سٹی کی عمارت میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک
21 June 2026
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکہ ایران تکنیکی سطح کے مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے
21 June 2026
میناب کے مظلوم بچوں اور شہدا کو اپنے طرزِ عمل کا گواہ سمجھتے ہیں، باقر قالیباف
21 June 2026
معاہدے کی خلاف ورزی پر ایران نے دوبارہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کردیا
20 June 2026
اسحاق ڈار مصر پہنچ گئے، علاقائی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے
20 June 2026