LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کے کویت میں ڈرون حملے

روس اور سعودی عرب کے درمیان ویزا فری معاہدہ، 11 مئی سے نافذ العمل

Web Desk

6 April 2026

روس اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی ویزا فری سفر کے معاہدے کے نفاذ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت 11 مئی 2026 سے دونوں ممالک کے شہری ایک دوسرے کے ملک میں بلا ویزا داخل ہو سکیں گے۔ یہ معاہدہ یکم دسمبر 2025 کو ریاض میں طے پایا تھا، جس کا مقصد دوطرفہ سیاحت اور عوامی روابط کو فروغ دینا ہے۔ معاہدے کی رو سے روسی اور سعودی شہری ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 90 دن تک بغیر ویزا قیام کے مجاز ہوں گے، تاہم اس سہولت کے تحت ملازمت، تعلیم یا مستقل رہائش اختیار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ کام یا تعلیم کی غرض سے جانے والے افراد اور خاص طور پر حج و عمرہ کے زائرین کو حج سیزن کے دوران طے شدہ طریقہ کار کے مطابق بدستور ویزا حاصل کرنا ہوگا۔ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی اور اقتصادی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔