LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کی سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت ایرانی صدر کا جارح قوتوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان شہباز شریف سے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات اسلام آباد جوڈیشل سروس رولز 2011 میں ترمیم منظور، ججز کے تبادلوں کی راہ ہموار قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا حوثیوں کے حملے قابلِ مذمت، پاکستان سعودیہ کی حمایت جاری رکھے گا: وزیراعظم سندھ اسمبلی: جماعت اسلامی کی لیوی ٹیکس ختم کرنے کی قرارداد منظور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ؛ پاکستانی ٹیک سیکٹر کی عالمی منڈیوں تک رسائی ٹرمپ کی ایران سے جنگ جیتنے پر تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کا عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے آئینی عدالت سے رجوع اقوامِ متحدہ نے معیاری عالمی نقشے میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے دیا 27 ستمبر احتجاج کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ اسلام آباد کو خودمختار یونٹ بنانے پر نیا ٹیکس لگانے کی تجاویز تیار یمن کے حوثی باغیوں کے سعودی شہروں پر حملے، 73 افراد زخمی ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نان اسٹاپ اے آئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر ڈالیں

صدر ٹرمپ پیر کو اوول آفس میں فوجی حکام کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کریں گے، اہم فیصلے متوقع

Web Desk

6 April 2026

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے، جس میں ایران سے جاری کشیدگی کے معاملے پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔

ترجمان کے مطابق صدر امریکی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجے میڈیا سے گفتگو کریں گے۔ یہ پریس کانفرنس وائٹ ہاؤس کے بریفنگ روم میں منعقد ہوگی، جہاں اعلیٰ فوجی قیادت بھی صدر کے ہمراہ موجود ہوگی۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یہ پریس کانفرنس امریکی میڈیا کے مسلسل اصرار پر رکھی گئی ہے، جس کے دوران صدر ٹرمپ ایران سے متعلق موجودہ صورتحال اور ممکنہ اقدامات پر صحافیوں کے سوالات کے جواب دیں گے۔

سیاسی اور سفارتی حلقوں میں اس پریس کانفرنس کو غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے، جہاں خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر اہم اعلانات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔