LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کے کویت میں ڈرون حملے

آپریشن وعدہ صادق کی 95 ویں لہر،ایران کے قاسم، خیبرشکن،غدیر میزائلوں سے حملے

Web Desk

4 April 2026

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 95ویں لہر کے تحت کویت، بحرین، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ کارروائی“یا حسن ابنِ علی” کے کوڈ کے تحت انجام دی گئی، کارروائی میں قاسم، خیبر شکن اور غدیر میزائل استعمال کیے گئے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اس کارروائی میں جن اہداف کو نشانہ بنایا گیا ان میں امریکی فوجی تنصیبات، اسرائیل سے وابستہ ایک تجارتی جہاز اور اسرائیل کے کئی علاقے شامل تھے، جن پر مختلف میزائل نظام استعمال کیے گئے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے بتایا کہ نشانہ بننے والے مقامات میں کویت کے بوبیان جزیرے پر امریکی فوج کے توپ خانے کے ٹھکانے، بحرین کے شمال میں امریکی پیٹریاٹ میزائل سسٹم، امریکی مارکس میزائلوں کے آپریٹرز کے اجتماع کی جگہ، متحدہ عرب امارات کے علاقے میں امریکی فوج کے سینئر کمانڈرز اور ٹرینرز کی میزبانی کرنے والا مقام اور متحدہ عرب امارات میں امریکی مصنوعی ذہانت کی کمپنی اوریکل شامل ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اسرائیل سے وابستہ تجارتی جہاز کو بحرین کی خلیفہ بن سلمان بندرگاہ میں ایرانی گولہ بارود سے نشانہ بنایا گیا۔