ایرانی حملوں کی 94ویں لہر،اسرائیلی صنعتی وفوجی مراکزنشانہ، موسادکاہیڈکوارٹرتباہ کرنے کا بھی دعویٰ
Web Desk
4 April 2026
پاسداران انقلاب گارڈز نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کی 94 ویں لہرداغ دی۔ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے جنوبی، وسطی اور شمالی علاقوں اور تل ابیب پرمیزائل داغے گئے، ایرانی فورسز نے اسرائیل میں اہم صنعتی اورفوجی مراکزکونشانہ بنایا۔
آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت حملوں کی 94ویں لہر میں ایران نے شہید نیول چیف ریئر ایڈمرل علی رضا تنگسیری کی یاد میں صیہونی ریاست پر گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کیاگیا۔ شمالی اور وسطی مقبوضہ علاقوں میں بھی اسرائیلی جنگی امدادی مراکز پر حملے کیے گئے۔
پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ مغربی گلیلی، حیفہ، کفرکنہ اور کرائیوٹ پر گائیڈڈ میزائل داغے گئے، ایرانی فورسز نے گائیڈڈ میزائلوں کے ذریعے اہداف کو درستگی سے نشانہ بنایا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے تل ابیب اور حیفہ سمیت مختلف شہروں پر کیے گئے حملوں کے نتیجے میں عمارتیں تباہ ہوگئیں، گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جبکہ اسرائیل کا دفاعی نظام میزائل روکنے میں بری طرح نا کام رہا۔
پاسداران انقلاب نے اسرائیلی شہر تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر میزائل حملے سے تباہ کر نے کا دعویٰ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ بلند و بالا عمارت کے قریب دھماکے کی آواز اور آگ کا بڑا گولہ فضا میں اٹھتا دکھائی دیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی حملوں میں نیگیو کے صنعتی علاقے اور وسطی اسرائیل کی متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا، روش ہائین اور پیتاہ تکوا میں عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ تل ابیب کی متعدد جگہیں بھی متاثر ہوئیں۔
ادھرایرانی فوج کے مطابق اردن میں امریکی فوج کے گودام میں ڈرون حملے کیے گئے، اسی طرح کویت میں موجود امریکی بٹالین اور بحرین میں امریکی فوج کی مدد کرنے والی ایلومینیم فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا۔
متعلقہ عنوانات
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع
17 July 2026
مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری
17 July 2026
اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان
17 July 2026
عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ
17 July 2026
جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے
17 July 2026
ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی
17 July 2026
افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری
17 July 2026
صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام
17 July 2026