LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ متعلق کیس میں اہم پیش رفت پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال نئے صوبوں کے حق میں کراچی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرے گا: مصطفیٰ کمال انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی

مذاکرات کیلئے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا: ایرانی وزیر خارجہ

Web Desk

4 April 2026

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی میڈیا کی رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران نے کبھی بھی مذاکرات کے لیے اسلام آباد جانے سے انکار نہیں کیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں عباس عراقچی نے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی مؤقف کو امریکی میڈیا کی جانب سے غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا، “ہم ثالثی کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کے شکر گزار ہیں اور ایران نے کبھی بھی اسلام آباد میں مذاکرات کرنے سے معذرت نہیں کی۔”

 یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی اخبار ‘واشنگٹن پوسٹ’ نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے اسلام آباد میں امریکی حکام سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ہے اور امریکی مطالبات کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اب قطر یا ترکیے جیسے متبادل مقامات پر مذاکرات کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

 عباس عراقچی نے ویڈیو میں مزید کہا کہ وہ غیر قانونی جنگ کے حتمی اور دیرپا خاتمے کی شرائط کے حوالے سے فکر مند ہیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ “جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے”۔ اپنے پیغام کے آخر میں ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور احترام کا اظہار کرتے ہوئے ‘پاکستان زندہ باد’ کا نعرہ بھی لگایا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان خطے میں جاری تناؤ کے خاتمے کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور بین الاقوامی سطح پر پھیلی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی ایک کوشش ہے۔