LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کی سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت ایرانی صدر کا جارح قوتوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان شہباز شریف سے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات اسلام آباد جوڈیشل سروس رولز 2011 میں ترمیم منظور، ججز کے تبادلوں کی راہ ہموار قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا حوثیوں کے حملے قابلِ مذمت، پاکستان سعودیہ کی حمایت جاری رکھے گا: وزیراعظم سندھ اسمبلی: جماعت اسلامی کی لیوی ٹیکس ختم کرنے کی قرارداد منظور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ؛ پاکستانی ٹیک سیکٹر کی عالمی منڈیوں تک رسائی ٹرمپ کی ایران سے جنگ جیتنے پر تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کا عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے آئینی عدالت سے رجوع اقوامِ متحدہ نے معیاری عالمی نقشے میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے دیا 27 ستمبر احتجاج کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ اسلام آباد کو خودمختار یونٹ بنانے پر نیا ٹیکس لگانے کی تجاویز تیار یمن کے حوثی باغیوں کے سعودی شہروں پر حملے، 73 افراد زخمی ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نان اسٹاپ اے آئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر ڈالیں

آبنائے ہرمز طاقت کے زور پر کھولنے سے متعلق قرار داد پر ووٹنگ منسوخ

Web Desk

4 April 2026

نیویارک: اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں آج اس وقت ایک بڑا سفارتی تعطل پیدا ہو گیا جب آبنائے ہرمز کو فوجی طاقت کے ذریعے واگزار کرانے کی قرارداد پر ووٹنگ کا عمل روک دیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق، سلامتی کونسل کے مستقل اراکین چین، روس اور فرانس نے قرارداد کے مسودے کی کھلی مخالفت کی ہے، جبکہ 10 غیر مستقل اراکین کے درمیان بھی اس حساس معاملے پر اتفاقِ رائے پیدا نہیں ہو سکا، جس کے باعث ووٹنگ کی نئی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ آبنائے ہرمز 28 فروری 2026 سے ہر قسم کی بحری آمد و رفت کے لیے بند ہے، جسے ایران نے اپنے ملک پر ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں کے جواب میں بند کر دیا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس پیش رفت پر ردِعمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ طاقت کے استعمال جیسے اقدامات صورتحال کو سلجھانے کے بجائے مزید پیچیدہ اور خطرناک بنا دیں گے۔