ایران نے امریکاکا ایف 15لڑاکاطیارہ مارگرایا، پائلٹ پاسداران انقلاب کی تحویل میں ہونے کا دعویٰ
Web Desk
3 April 2026
ایران کو جنگ میں امریکا کے خلاف ایک اوراہم کامیابی، امریکا کا ایف 15لڑاکا طیارہ مارگرایا۔ایران کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ ہ ایران کی فضائی حدود میں ایک جنگی طیارے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس حوالے سے امریکی میڈیا کا کہناہے کہ ایران میں گرائے گئے طیارے کا ملبہ ایف 15 طیارے سے مطابقت رکھتا ہے، سینٹ کام نے باضابطہ ابھی تک طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق نہیں کی۔طیارے کا ملبہ ایرانی حدود میں گر ا، پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا دی جبکہ ایرانی میڈیا پر پائلٹ کو زندہ پکڑنے کیلئے انعام کے اعلانات بھی ہوتے رہے۔
ایرانی خبر ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق پائلٹ پاسداران انقلاب کی تحویل میں ہے، پائلٹ کو ڈھونڈنے کیلئے امریکا کے سی ون تھرٹی طیارے اور ہیلی کاپٹرز بھی علاقے میں پروازیں کرتے رہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی پائلٹ کی تلاش کیلئے امریکی فوج کا ریسکیو مشن ناکام ہو گیاہے ، امریکی سی 130 طیارے اور بلیک ہاک ہیلی کاپٹروں نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے بتایاتھاکہ ایک ایف 15 جنگی طیارہ ’وسطی ایران کی فضاؤں میں‘ نشانہ بنائے جانے کے بعد ’گر کر تباہ‘ ہو گیا ہے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس جنگی طیارے کو ’پاسدارانِ انقلاب کے جدید فضائی دفاعی نظام‘ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔
امریکی اور اسرائیلی افواج کی قیادت کی جانب سے تاحال اس خبر پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا، تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ نےایران کے اس دعوے کی تردید کی تھی جس میں قشم جزیرے کے قریب ایک جنگی طیارہ مار گرانے کا کہا گیا تھا۔
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں تباہ ہونے والا دوسرا امریکی طیارہ ہے جسے ایران نے مار گرایا ہے۔جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی بار 19 مارچ کو ایران نے امریکا کا ایف-35 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا اور اب مزید دو طیارے گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکہ کا بائیڈن دور کی ‘پبلک چارج’ پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ؛ تارکینِ وطن کے لیے گرین کارڈ کا حصول مشکل ہونے کا خدشہ
17 July 2026
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع
17 July 2026
مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری
17 July 2026
اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان
17 July 2026
عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ
17 July 2026
جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے
17 July 2026
ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی
17 July 2026
افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری
17 July 2026