فضائی دفاعی نظام نے خلیج میں ایک جنگی طیارے کو مار گرایا، پاسداران انقلاب
Web Desk
3 April 2026
تہران: ایران کے پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے اعلان کیا ہے کہ ان کے فضائی دفاعی نظام نے خلیج میں ایک “دشمن” لڑاکا طیارے کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق، یہ کارروائی جزیرہ قیشم (Qeshm Island) کے جنوبی علاقے میں کی گئی، جہاں ایک نامعلوم جنگی طیارہ ایرانی فضائی حدود یا حساس دفاعی زون کی زد میں آ گیا تھا۔
آئی آر جی سی کے بیان میں تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ مار گرایا جانے والا طیارہ کس ملک کا تھا، تاہم یہ بتایا گیا ہے کہ نشانہ بننے کے بعد طیارہ جزیرہ ہنگام اور جزیرہ قیشم کے درمیانی علاقے میں سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب امریکی طیارہ بردار بحری جہاز جیرالڈ ایس فورڈ کروشیا سے روانہ ہو کر نامعلوم منزل کی جانب گامزن ہے اور برطانیہ سمیت 40 ممالک کا اتحاد آبنائے ہرمز کی بندش کے خلاف سرگرم ہے۔
متعلقہ عنوانات
استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ
17 July 2026
چین کے فارماسیوٹیکل تعاون سے سستی ادویات، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم
17 July 2026
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
17 July 2026
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، متعدد زخمی
17 July 2026
واٹس ایپ ہیکنگ سے بچاؤ، این سی سی آئی اے کا ایکشن پلان، ہیلپ لائن بھی قائم ہوگی
17 July 2026
بلھے شاہ ایکسپریس کی بحالی، لاہور ریلوے سٹیشن اپ گریڈ، نئی ٹرینوں کا اعلان
17 July 2026
اینڈی برنہم برطانوی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب، آئندہ ہفتے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے
17 July 2026
بھارت سے دریائے چناب میں پانی کی آمد 4 روز میں 21 ہزار 600 کیوسک کم
17 July 2026