LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان موسمیاتی آفات کے خلاف رہنما کردار ادا کرسکتا ہے: صدر زرداری ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں امریکا حد سے آگے نکل گیا: ٹرمپ خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ کے پی میں گورنر راج: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج طلب مریم نواز کا پنجاب بھر میں صفائی کا جامع مائیکرو پلان تیار کرنے کا حکم پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی افغان سرزمین کا استعمال روکنے کی ذمہ داری طالبان پرعائد ہوتی ہے: وزارت اطلاعات رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کا الزام، متعدد امریکی شہری گرفتار غیر قانونی، غیر انسانی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان ٹرمپ انتظایہ کی روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز

ٹرمپ کی زہران ممدانی سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات، نیویارک میئر کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

Web Desk

22 November 2025

نیویارک کے نو منتخب میئر زہران ممدانی نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جس میں دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور اور نیویارک کی صورتحال پر گفتگو کی۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ ظہران ممدانی کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے تاکہ وہ شہر کے معاملات مزید بہتر انداز میں چلا سکیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ “زہران جتنا بہتر نیویارک کو چلائیں گے، مجھے اتنی ہی خوشی ہوگی”، ساتھ ہی یہ بھی امید ظاہر کی کہ نئے میئر اپنے طرزِ قیادت سے کئی قدامت پسندوں کو حیران کر دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی گرفتاری سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

غزہ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ مستقل امن کے لیے حماس کی غیر مسلح کاری پر زور دے رہے ہیں۔ یوکرین سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ صدر زیلنسکی کو امریکا کی حمایت یافتہ امن منصوبے کی منظوری دینی ہوگی۔

ملاقات کے دوران صحافی نے زہران ممدانی سے ایک اہم سوال کیا کہ وہ صدر ٹرمپ کے امن اقدامات کے باوجود امریکی حکومت پر غزہ میں نسل کشی کا الزام کیوں لگاتے رہے؟ میئر کے جواب دینے سے پہلے ہی ٹرمپ بول پڑے اور کہا کہ انہیں برا نہیں لگا کہ ممدانی نے انہیں فاشسٹ کہا تھا۔ ٹرمپ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ “ٹھیک ہے، آپ کہہ سکتے ہیں، مجھے اعتراض نہیں۔”

بعد ازاں زہران ممدانی نے بتایا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں اسرائیلی کارروائیوں، غزہ میں انسانی بحران اور امریکی فنڈنگ کے کردار پر گفتگو کی۔ میئر نے کہا کہ انہوں نے صدر کو واضح کیا کہ نیویارک کے شہری چاہتے ہیں کہ ان کے ٹیکس کی رقم انہی کے شہر کے عوام کی فلاح پر خرچ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نیویارک کے شہریوں سے کیے گئے وعدے پورے کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے اس ملاقات کو “انتہائی مؤثر” قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر یقین دہانی کرائی کہ وہ نئے میئر ظہران ممدانی کی بھرپور مدد کریں گے تاکہ وہ عوامی توقعات پر پورا اتر سکیں۔