اقوام متحدہ کا امریکا اوراسرائیل سےایران کے خلاف جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
Web Desk
2 April 2026
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکااور اسرائیل سے ایران کےخلاف جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیاہے۔نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم ایک ایسی وسیع تر جنگ کے دہانے پر کھڑے ہیں جو پورے مشرق وسطیٰ کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے اور جس کے دنیا بھر پر سنگین اثرات ہوں گے۔
انتونیو گوتریس نے بڑھتی قیمتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لوگ پہلے ہی مہنگی توانائی اور خوراک کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے تنازعات کو پر امن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا اور کہا کہ شہری تنصیبات کا احترام کیا جائے اور ان کی حفاظت کی جائے۔
انہوں نے مزید کہاکہ میرا پیغام بالکل واضح ہے۔ امریک اور اسرائیل کے لیے یہ وقت ہے کہ وہ اس جنگ کو روکیں جو انسانوں کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہی ہے اور اس کے تباہ کن معاشی نتائج پہلے ہی سامنے آ چکے ہیں۔انتونیو گوتریس نے ایران سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے ہمسایہ ممالک پر حملے بند کرے۔
متعلقہ عنوانات
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار
23 November 2026
یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
23 November 2026
معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ
23 November 2026