آبنائے ہرمزکھلوانے کےلیے کوئی بھی فوجی کارروائی غیرحقیقت پسندانہ ہوگی، فرانسیسی صدر
Web Desk
2 April 2026
جنگ کے ذریعے مشرق وسطیٰ کے مسئلے کا حل ممکن نہیں۔ فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کااہم بیان۔جنوبی کوریا کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے کہا کہ ایران کیخلاف امریکا اور اسرائیل کی فوجی کارروائیاں ایران کے جوہری پروگرام کو ختم نہیں کر سکتیں۔ اس مسئلے کا حل صرف سفارتکاری اور مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
میکرون نے خبردار کیا کہ اگر سفارتی اور تکنیکی مذاکرات کے لیے کوئی واضح فریم ورک نہ بنایا گیا تو صورتحال چند ماہ یا چند سال میں دوبارہ بگڑ سکتی ہے۔
انہوں نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے مجوزہ فوجی کارروائی کو بھی غیر حقیقت پسندانہ قرار دیا۔ ان کے مطابق اس قسم کی کارروائی نہ صرف طویل وقت لے گی بلکہ اس میں شامل جہازوں اور افواج کو شدید خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
فرانسیسی صدر نے کہا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے پاس جدید وسائل، بیلسٹک میزائلز اور ساحلی دفاعی صلاحیت موجود ہے، جس کے باعث کسی بھی فوجی آپریشن کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو
17 July 2026
استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ
17 July 2026
چین کے فارماسیوٹیکل تعاون سے سستی ادویات، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم
17 July 2026
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
17 July 2026
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، متعدد زخمی
17 July 2026
واٹس ایپ ہیکنگ سے بچاؤ، این سی سی آئی اے کا ایکشن پلان، ہیلپ لائن بھی قائم ہوگی
17 July 2026
بلھے شاہ ایکسپریس کی بحالی، لاہور ریلوے سٹیشن اپ گریڈ، نئی ٹرینوں کا اعلان
17 July 2026
اینڈی برنہم برطانوی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب، آئندہ ہفتے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے
17 July 2026