دشمن نے زمینی حملہ کیاتوزندہ واپس جانے کا موقع نہیں دیں گے، ایرانی فوج
Web Desk
2 April 2026
ممکنہ زمینی حملےسے نمٹنے کے لیے ایران کی بھرپورتیاریاں جاری۔ایران کی مسلح افواج کے اعلیٰ کمانڈر نے ممکنہ زمینی کارروائی کے خطرے کے پیش نظر فوج کو سخت ہدایات جاری کردیں۔
۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج کے آپریشنل کمانڈر چیف امیر حاتمی نے ایک اعلیٰ سطح کے عسکری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آپریشنل ہیڈکوارٹرز کو ہدایت دی کہ دشمن کی نقل و حرکت پر انتہائی باریکی سے نظر رکھی جائے اور ہر لمحے کی صورتحال سے آگاہ رہا جائے۔
انہوں نے فوجی کمانڈرز کو ہدایت کی کہ امریکا اور اسرائیل کی سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ زمینی کارروائی کا فوری اور مؤثر جواب دیا جا سکے۔ایرانی کمانڈر نے سخت لہجے میں کہا کہ اگر دشمن نے زمینی حملے کی کوشش کی تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا اور حملہ آوروں کوزندہ واپس جانے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو
17 July 2026
استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ
17 July 2026
چین کے فارماسیوٹیکل تعاون سے سستی ادویات، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم
17 July 2026
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
17 July 2026
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، متعدد زخمی
17 July 2026
واٹس ایپ ہیکنگ سے بچاؤ، این سی سی آئی اے کا ایکشن پلان، ہیلپ لائن بھی قائم ہوگی
17 July 2026
بلھے شاہ ایکسپریس کی بحالی، لاہور ریلوے سٹیشن اپ گریڈ، نئی ٹرینوں کا اعلان
17 July 2026
اینڈی برنہم برطانوی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب، آئندہ ہفتے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے
17 July 2026