جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
Web Desk
2 April 2026
واشنگٹن/تہران: مشرقِ وسطیٰ کی جنگ اپنے 34 ویں روز میں داخل ہوتے ہی ایک خطرناک موڑ پر آ گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے 19 منٹ کے سخت ترین خطاب میں ایران کو الٹی میٹم دیا ہے کہ اگر دو سے تین ہفتوں میں ڈیل نہ ہوئی تو ایران کے تمام بجلی گھروں کو نشانہ بنا کر اسے “پتھر کے دور” میں دھکیل دیا جائے گا۔ ٹرمپ نے جنگ بندی کو آبنائے ہرمز کھولنے سے مشروط کر دیا ہے۔
جواب میں ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے دوٹوک کہا ہے کہ حملہ آوروں کے پاؤں کاٹ دیے جائیں گے۔ ایرانی پارلیمانی نیشنل سکیورٹی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ٹرمپ کے ‘رجیم چینج’ کے خواب کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز دشمن کے لیے کبھی نہیں کھلے گی۔
جنگ کا دائرہ کار اب خلیج کے دیگر ممالک تک پھیل چکا ہے۔ ایران نے یو اے ای، قطر، کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر میزائلوں اور ڈرونز کی برسات کر دی ہے، جس میں 37 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور ایواکس (AWACS) طیاروں کی تباہی کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ دبئی اور تل ابیب میں بھی دھماکے سنے گئے ہیں، جبکہ بن گوریان ایئرپورٹ پر بھی حملے کی اطلاعات ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام
17 July 2026
صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت
17 July 2026
امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا
17 July 2026
کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو
17 July 2026
استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ
17 July 2026
چین کے فارماسیوٹیکل تعاون سے سستی ادویات، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم
17 July 2026
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
17 July 2026
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، متعدد زخمی
17 July 2026