LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کی مذمت پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے، یوسف رضا گیلانی اسحاق ڈار کا ناروے کے ہم منصب ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فونک رابطہ پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کا سفر، آپریشن دوارکا سے معرکۂ حق تک پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی آبدوز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مزار قائد پر گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو 6 ستمبر کا دن یاد دلاتا ہے کہ قوم متحد ہو تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی: صدر زرداری ایران کا برکس ممالک سے ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کا مطالبہ شادی کی تقریب پر حملے میں استعمال ہتھیار امریکی ساختہ تھے، ایرانی عدلیہ ٹرمپ کے نمائندہ وفد کی روسی صدر سے ملاقات، 3 گھنٹے سے زائد مذاکرات جاری رہے ایران کا خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان

جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

Web Desk

2 April 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف جاری ایک ماہ طویل فوجی آپریشن کی کامیابیوں کا دعویٰ کیا ہے۔ صدر نے کہا کہ گزشتہ چار ہفتوں میں امریکی فوج نے ایران کی بحریہ (Navy) اور فضائیہ (Air Force) کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا ہے، جبکہ ان کی ایٹم بم بنانے کی صلاحیت اور کئی اہم رہنماؤں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق “ایران میں موجودہ رجیم ختم ہو چکا ہے” اور اب وہ امریکہ یا خطے کے لیے کوئی بڑا خطرہ نہیں رہا۔

صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ جنگ کا مشکل ترین حصہ مکمل ہو چکا ہے اور اسٹریٹجک مقاصد حاصل کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ایرانی حکومت پر 45 ہزار مظاہرین کے قتل کا الزام بھی عائد کیا، تاہم اس کے شواہد پیش نہیں کیے۔ خطاب کے دوران انہوں نے ایرانی تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا بھی اشارہ دیا، جو عالمی توانائی کی منڈیوں کے لیے ایک بڑا پیغام ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ صدر ٹرمپ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ امریکہ کو اب آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ امریکہ وینزویلا کے بعد اب تیل اور گیس کا دنیا کا نمبر ون پروڈیوسر بن چکا ہے۔ انہوں نے اسرائیل، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین کو “عظیم ممالک” قرار دیتے ہوئے یقین دلایا کہ امریکہ ان اتحادیوں کو کسی بھی صورت ناکام نہیں ہونے دے گا۔