LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ چین کے فارماسیوٹیکل تعاون سے سستی ادویات، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم سونے کی قیمت میں بڑی کمی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، متعدد زخمی واٹس ایپ ہیکنگ سے بچاؤ، این سی سی آئی اے کا ایکشن پلان، ہیلپ لائن بھی قائم ہوگی بلھے شاہ ایکسپریس کی بحالی، لاہور ریلوے سٹیشن اپ گریڈ، نئی ٹرینوں کا اعلان اینڈی برنہم برطانوی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب، آئندہ ہفتے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے بھارت سے دریائے چناب میں پانی کی آمد 4 روز میں 21 ہزار 600 کیوسک کم

لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید

Web Desk

2 April 2026

بیروت: لبنانی وزارتِ صحت اور سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے بیروت کے علاقے میں ایک ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے تین گاڑیوں کو تین میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ اس زوردار دھماکے کے نتیجے میں حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر یوسف اسماعیل ہاشم سمیت سات افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ لبنانی حکام کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب یوسف ہاشم ایک خیمے کے اندر اہم میٹنگ میں مصروف تھے۔

یوسف اسماعیل ہاشم حزب اللہ کی صفوں میں 40 سالہ طویل عسکری تجربہ رکھتے تھے اور وہ تنظیم کی اہم ترین خصوصی کمیٹیوں کے رکن تھے۔ انہوں نے 2024ء میں علی کرکی کی شہادت کے بعد اہم عسکری ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف ہاشم ماضی میں عراق میں حزب اللہ کے عسکری امور کے انچارج بھی رہ چکے تھے، جو ان کی تزویراتی اہمیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

حزب اللہ نے اپنے ایک اور رکن محمد باقر نابلسی کی شہادت کی بھی تصدیق کی ہے، جو بیروت کے علاقے جناح پر ہونے والے ایک اور حملے میں نشانہ بنے۔ مبصرین کا ماننا ہے کہ یوسف ہاشم اس جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیل کی جانب سے نشانہ بنائے جانے والے حزب اللہ کے اعلیٰ ترین عہدے داروں میں سے ایک ہیں، اور ان کی شہادت سے خطے میں محاذ آرائی کے مزید تیز ہونے کا خدشہ ہے۔