LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ چین کے فارماسیوٹیکل تعاون سے سستی ادویات، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم سونے کی قیمت میں بڑی کمی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، متعدد زخمی واٹس ایپ ہیکنگ سے بچاؤ، این سی سی آئی اے کا ایکشن پلان، ہیلپ لائن بھی قائم ہوگی بلھے شاہ ایکسپریس کی بحالی، لاہور ریلوے سٹیشن اپ گریڈ، نئی ٹرینوں کا اعلان اینڈی برنہم برطانوی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب، آئندہ ہفتے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے

جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر

Web Desk

1 April 2026

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوستا سے ٹیلیفونک رابطے میں ایک اہم تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جاری لڑائی کو ختم کرنے کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ اسے بین الاقوامی سطح پر یہ ضمانت دی جائے کہ مستقبل میں ایران پر دوبارہ حملہ نہیں کیا جائے گا۔

صدر پزشکیان نے واضح کیا کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک کی خودمختاری کا ہمیشہ احترام کرتا ہے اور ان کا مقصد خطے کی ریاستوں کو نقصان پہنچانا نہیں، تاہم ان ممالک میں موجود امریکی اڈوں سے ہونے والی کارروائیوں نے ایران کو جوابی حملوں پر مجبور کیا۔ انہوں نے ایرانی عوام کے اتحاد اور فوج کی مزاحمت کو موجودہ بحران سے نکلنے کا بنیادی ستون قرار دیا۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اگرچہ امریکہ کے ساتھ براہِ راست باضابطہ مذاکرات نہیں ہو رہے، لیکن امریکی نمائندہ خصوصی کی جانب سے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے تصدیق کی کہ سکیورٹی سے متعلق حساس نوعیت کی بات چیت پاکستان کے ذریعے جاری ہے۔ ایران کا موقف ہے کہ وہ محض عارضی جنگ بندی نہیں بلکہ اس تنازع کا مکمل اور جامع خاتمہ چاہتا ہے۔