LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ متعلق کیس میں اہم پیش رفت پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال نئے صوبوں کے حق میں کراچی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرے گا: مصطفیٰ کمال انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی

ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا

Web Desk

1 April 2026

تہران/واشنگٹن: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی نے سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے علاقے الخرج میں میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے امریکی فضائیہ کے 200 پائلٹوں اور عملے کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس حملے میں امریکہ کا جدید ترین ایویکس (AWACS) جاسوس طیارہ تباہ اور کئی دیگر جنگی جہازوں کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔

ایران نے اپنے آپریشن کی 88 ویں لہر میں حملوں کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے درج ذیل اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے:

  • بحرین: مناما ایئرپورٹ کے قریب امریکی ففتھ فلیٹ کا ‘ہاک اینٹی ڈرون سسٹم’ تباہ۔

  • کویت: احمد الجبر بیس پر دو ‘ارلی وارننگ ریڈار’ سسٹم ڈرونز سے اڑا دیے گئے۔

  • متحدہ عرب امارات: منہاد بیس کے قریب خفیہ امریکی اڈے اور ساحل پر امریکی مرینز کی کشتی کو نشانہ بنایا گیا۔

  • بحری محاذ: اسرائیلی کنٹینر جہاز ‘ایکسپریس ہاف اونگ’ پر میزائل حملہ۔

جوابی کارروائی میں امریکی چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اب تک ایران پر 11 ہزار حملے کر چکا ہے جن کا مقصد ایرانی لاجسٹکس، میزائل اور ڈرون سپلائی لائن کو توڑنا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ فضائی برتری حاصل کرنے کے بعد اب بی-52 (B-52) بھاری بمبار طیاروں نے ایران پر پروازیں شروع کر دی ہیں۔ ادھر ایران کے مبارکہ سٹیل پلانٹ پر ایک ہفتے میں دوسری بار امریکی و اسرائیلی فضائیہ نے بمباری کی ہے۔