مشرق وسطیٰ کشیدگی: پاکستان اور چین کا فوری جنگ بندی پر زور
Web Desk
31 March 2026
بیجنگ: پاکستان اور چین نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے تمام فریقین سے فوری مذاکرات اور جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ بیجنگ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایران اور خلیجی ممالک کی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کا ہر صورت احترام کیا جائے۔
اعلامیے کے مطابق، دونوں ممالک نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی حفاظت اور اس اہم بحری راستے کو فوری طور پر معمول پر لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ چین اور پاکستان نے دو ٹوک موقف اختیار کیا ہے کہ توانائی کے مراکز، پانی کے ذخائر اور خصوصاً پرامن نیوکلیئر تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں جنہیں فوری بند ہونا چاہیے۔
ملاقات میں پاکستان کی ان سفارتی کوششوں کا بھی ذکر کیا گیا جس کے تحت اسلام آباد میں سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے سر جوڑے تھے۔ چینی وزارتِ خارجہ نے پاکستان کے اس فعال سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک علاقائی استحکام کے لیے یکساں موقف رکھتے ہیں۔ اعلامیے کے اختتام پر اقوامِ متحدہ کے منشور کے تحت ایک جامع ‘امن فریم ورک’ کی تشکیل کی اپیل کی گئی تاکہ خطے کو مزید تباہی سے بچایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان
17 July 2026
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک
17 July 2026
اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس
17 July 2026
عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری
17 July 2026
آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی
17 July 2026
ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام
17 July 2026
صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت
17 July 2026
امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا
17 July 2026