آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
Web Desk
31 March 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف حالیہ عسکری صورتحال میں ساتھ نہ دینے والے یورپی ممالک کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ اب امریکہ ان کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات نہیں کرے گا۔ اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں ٹرمپ نے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ “ملکوں کو اب یہ سیکھنا پڑے گا کہ اپنی خاطر لڑائی کیسے لڑی جاتی ہے، امریکہ اب آپ کی مدد کو نہیں آئے گا کیونکہ آپ بھی ہمارے لیے نہیں آئے تھے۔”
برطانیہ کو مخاطب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے انہیں جیٹ فیول حاصل کرنے میں مشکل ہو رہی ہے، تو وہ خود ہمت پیدا کریں اور وہاں جا کر اپنا تیل لے آئیں۔ انہوں نے طنزیہ مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ایسا نہیں کر سکتے تو امریکہ سے تیل خرید لیں کیونکہ امریکہ کے پاس وافر مقدار میں تیل موجود ہے۔
فرانس کے خلاف بھی اپنی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ پیرس نے اسرائیل کے لیے عسکری سامان لے جانے والے امریکی طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے ایرانی رہبرِ اعلیٰ کی ہلاکت کے مشن میں فرانس کے عدم تعاون پر شکوہ کرتے ہوئے لکھا کہ “فرانس بہت غیر مددگار رہا، امریکہ یہ بات یاد رکھے گا۔” پوسٹ کے اختتام پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران بنیادی طور پر تباہ ہو چکا ہے اور مشکل کام ختم ہو گیا ہے، اب باقی دنیا اپنا بندوبست خود کرے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کی مذمت
6 September 2026
پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے، یوسف رضا گیلانی
6 September 2026
اسحاق ڈار کا ناروے کے ہم منصب ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فونک رابطہ
6 September 2026
پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کا سفر، آپریشن دوارکا سے معرکۂ حق تک
6 September 2026
پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی آبدوز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
6 September 2026
مزار قائد پر گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے
6 September 2026
خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس
6 September 2026
روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق
6 September 2026