LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ چین کے فارماسیوٹیکل تعاون سے سستی ادویات، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم سونے کی قیمت میں بڑی کمی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، متعدد زخمی

ایران کی جانب سے پاکستان کے سفارتی اقدامات کا خیرمقدم

Web Desk

31 March 2026

اسلام آباد: پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے پاکستان کے فعال سفارتی کردار کی بھرپور حمایت اور ستائش کی ہے۔ ایرانی سفیر نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ تہران، امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف کی جانے والی جارحیت کو رکوانے کے لیے اسلام آباد کی مسلسل کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے پاکستان کے اقدامات ‘مثبت اور نیک نیتی’ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف غیر منصفانہ اور غیر قانونی جارحیت کے خاتمے اور عالمی سطح پر اعتماد کی بحالی کے لیے پاکستان جو فعال سفارتی کاوشیں کر رہا ہے، وہ قابلِ ستائش ہیں۔ رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار استحکام کے لیے پاکستان کی سفارت کاری کی بحالی کی کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹنے اور کشیدگی کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے مسلسل عالمی برادری اور علاقائی طاقتوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ایران کی جانب سے اس کھلے اعتراف کو عالمی سفارتی حلقوں میں پاکستان کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔