اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
Web Desk
31 March 2026
بیجنگ: چینی وزارتِ خارجہ نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے دورہِ چین کو خطے کی موجودہ صورتحال میں ‘انتہائی اہم’ قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور چین، ایران سمیت تمام علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔ بیجنگ میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کو روکنے اور پائیدار امن کے فروغ کے لیے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے پاکستان کی جانب سے کشیدگی کم کرنے کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں اور ثالثی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین اس مشن میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ بیان میں مزید انکشاف کیا گیا کہ چین کے تین بحری جہاز آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزر چکے ہیں، جس پر چینی حکام نے ایرانی تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
چین نے امریکہ اور اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر فوجی کارروائیاں بند کریں۔ اعلامیے میں واٹر پلانٹس اور جوہری ری ایکٹرز پر حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔ چین نے تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے خطے میں امن کی بحالی کے لیے اپنے ‘تعمیری کردار’ کی پیش کش بھی کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت
17 July 2026
امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر
17 July 2026
پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان
17 July 2026
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک
17 July 2026
اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس
17 July 2026
عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری
17 July 2026
آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی
17 July 2026
ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام
17 July 2026