LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کی مذمت پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے، یوسف رضا گیلانی اسحاق ڈار کا ناروے کے ہم منصب ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فونک رابطہ پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کا سفر، آپریشن دوارکا سے معرکۂ حق تک پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی آبدوز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مزار قائد پر گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو 6 ستمبر کا دن یاد دلاتا ہے کہ قوم متحد ہو تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی: صدر زرداری ایران کا برکس ممالک سے ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کا مطالبہ شادی کی تقریب پر حملے میں استعمال ہتھیار امریکی ساختہ تھے، ایرانی عدلیہ ٹرمپ کے نمائندہ وفد کی روسی صدر سے ملاقات، 3 گھنٹے سے زائد مذاکرات جاری رہے ایران کا خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان

آبنائے ہرمزنہ کھولی گئی توجاتے جاتے ایران کے پاورپلانٹس، تیل کے کنویں  اورخارگ جزیرے کو تباہ کردیں گے، ٹرمپ

Web Desk

30 March 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ایران کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولے بصورت دیگر امریکا ایرانی تیل کے کنوؤں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا ایران میں ایک نئی اور زیادہ معقول رجیم کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کر رہا ہے تاکہ امریکی فوجی کارروائیوں کا خاتمہ کیا جا سکے.

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے لکھا کہ کافی پیش رفت ہو چکی ہے اور اگر کسی وجہ سے جلد معاہدہ نہ ہو سکا اور آبنائے ہرمز فوری طور پر نہ کھولا گیا  تو ہم ایران سے جاتے جاتے یہاں کے تمام بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس، تیل کے کنوؤں اور خارگ جزیرے کو تباہ کر کے کریں گے، ساتھ ہی پانی صاف کرنے والے پلانٹس کو بھی تباہ کردیا جائے گا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ اقدام ان تمام امریکی فوجیوں اورشہریوں کی ہلاکت کا بدلہ ہوگا جنہیں ایران نے 47 سال کے دہشتگردانہ دور میں قتل کیا۔