LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ چین کے فارماسیوٹیکل تعاون سے سستی ادویات، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم سونے کی قیمت میں بڑی کمی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، متعدد زخمی

نیتن یاہو کا اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان میں مزید زمینوں پر قبضے کا حکم

Web Desk

30 March 2026

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے جنوبی لبنان میں نام نہاد “سیکیورٹی زون” کو مزید وسعت دینے اور لبنانی زمینوں پر قبضے کا باضابطہ حکم دے دیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق، نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) کی شمالی کمان کے ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران واضح کیا کہ اس اقدام کا مقصد حزب اللہ کی دراندازی کو روکنا اور اینٹی ٹینک میزائلوں کی پہنچ کو سرحد سے دور دھکیلنا ہے۔

اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے اس حوالے سے مزید سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ بفر زون دریائے لیطانی تک پھیلا دیا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت لبنان کا تقریباً دسواں حصہ اسرائیلی کنٹرول میں آ جائے گا، اور کسی بھی لبنانی شہری کو اس وقت تک اپنے گھروں میں رہنے کی اجازت نہیں ہوگی جب تک حزب اللہ کا خطرہ مکمل ختم نہیں ہو جاتا۔ یہ صورتحال 1985 سے 2000 تک کے اس دور کی یاد دلاتی ہے جب اسرائیل نے جنوبی لبنان پر طویل عرصہ قبضہ برقرار رکھا تھا۔

اسرائیلی پیش قدمی کے دوران حزب اللہ اور اسرائیلی افواج کے درمیان شدید جھڑپیں بھی جاری ہیں۔ آئی ڈی ایف نے حالیہ کارروائیوں میں حزب اللہ کے کئی ارکان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ اسرائیل نے اپنے پانچویں فوجی کی ہلاکت کی بھی تصدیق کر دی ہے۔ عالمی مبصرین اس اقدام کو لبنان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی اور خطے میں جنگ کو مزید طول دینے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔