LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار پریشان، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر پابندی لگادی پٹرولیم قیمتوں کی ڈی ریگولیشن مسترد، پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کی دھمکی پاسدارانِ انقلاب کا قطر میں امریکی العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم: پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل ریکارڈ 31 روپے 5 پیسے مہنگا ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو

یوکرین کے سعودی عرب،قطر سےمعاہدے، ڈرون سے دفاع کی ٹیکنالوجی میں اشتراک ہوگا

Web Desk

28 March 2026

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سعودی عرب اور قطر کے ساتھ الگ الگ دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔سعودی عرب کے ساتھ  معاہدے کے تحت یوکرین ڈرون سے دفاع کی مہارت اور ٹیکنالوجی شیئر کرے گا۔

یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو ایران کی جانب سے اسی طرز کے بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں کا سامنا ہے جس کا یوکرین کو روس کی جانب سے گذشتہ چار سال سے زائد عرصے سے سامنے ہے۔

زیلنسکی کا کہنا تھاکہ ہم سعودی عرب کے ساتھ اپنی مہارت اور نظام کا اشتراک کرنے اور جانوں کے تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘

بعد ازاں زیلنسکی قطر پہنچنے جہاں انہوں نے ایک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔

قطر سے معاہدے کے تحت دونوں ملک میزائل اور ڈرون خطرات سے نمٹنے میں مہارت کا اشتراک کر سکیں گے۔قطر کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  فریقین نے خطے کی سیکیورٹی اورمختلف دفاعی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔