LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ متعلق کیس میں اہم پیش رفت پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال نئے صوبوں کے حق میں کراچی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرے گا: مصطفیٰ کمال انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور پرتگال میں شراکت داری کا نیا دور

لبنان پر اسرائیلی حملے، حزب اللہ کے 2عہدیداراور2صحافیوں سمیت 6افرادشہید

Web Desk

28 March 2026

اسرائیلی فوج کے لبنان پر حملوں میں شدت آ گئی، لبنانی زمینوں پر قبضے کے لیے اسرائیل فوجی دستے بھی کارروائیوں میں مصروف ہیںجبکہ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے دو سینئر عہدیدار شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ادھر جنوبی لبنان میں  اسرائیلی فوج کے حملے میں 2 لبنانی صحافیوں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق بیروت میں  حزب اللہ کے ایوب حسین یعقوب اور یاسر محمد مبارک کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فضائی اور بحری افواج کی جنوبی لبنان میں کارروائیاں جاری ہیں، اسلحہ ڈپو، لانچرز اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا۔

اسرائیلی حملے میں جنوبی لبنان میں چار شامی کسان شہید ہو گئے ہیں جبکہ 9 افراد زخمی بھی ہوئے، کسان کھیتوں میں کام کر رہے تھے جب اسرائیل نے فضائی حملہ کیا۔

ادھر عرب اور لبنانی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں ہی اسرائیلی حملےمیں لبنانی چینل کی گاڑی کونشانہ بنایا گیاجس کے نتیجے میں دوصحافی شہید ہوگئے۔۔شہید ہونے والے صحافیوں میں ایک خاتون صحافی فاطمہ فتونی بھی شامل ہیں۔ دوسرے شہید صحافی علی شعیب ہیں۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق لبنان میں اسرائیلی حملوں سے اب تک 1144 افرادشہید ہو چکے ہیں جبکہ 3319 افراد زخمی ہوئے ہیں۔