LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار پریشان، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر پابندی لگادی پٹرولیم قیمتوں کی ڈی ریگولیشن مسترد، پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کی دھمکی پاسدارانِ انقلاب کا قطر میں امریکی العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم: پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل ریکارڈ 31 روپے 5 پیسے مہنگا ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو

ہمارے دشمنوں کواپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دیں، ایرانی صدرکا خطے کے ممالک کوپیغام

Web Desk

28 March 2026

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نےخطے کے ممالک کے نام جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ اگر آپ ترقی اور سکیورٹی چاہتے ہیں تو ہمارے دشمنوں کو جنگ کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دیں۔

سوشل مڈیاپر پیغام میں ایرانی صدر کا کہنا تھاکہ ہم کئی بار کہہ چکے ہیں کہ ایران کبھی پیشگی حملے نہیں کرتا، لیکن اگر ہمارے بنیادی ڈھانچے یا اقتصادی مراکز کو نشانہ بنایا گیا تو ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے۔

گذشتہ روز امریکااور اسرائیل نے اصفہان اور خوزستان میں مبارکہ اسٹیل انڈسٹریز کے ساتھ ساتھ اردکان یلو کیک پروڈکشن پلانٹ اورخندب میں ہیوی واٹر فیسیلٹی سمیت کئی اہم ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنیا تھا۔ جواب میں ایران نے کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور سعودی عرب کے شہزادہ سلطان ایئر بیس پر حملے کیے جن میں متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔