LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار پریشان، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر پابندی لگادی پٹرولیم قیمتوں کی ڈی ریگولیشن مسترد، پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کی دھمکی پاسدارانِ انقلاب کا قطر میں امریکی العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم: پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل ریکارڈ 31 روپے 5 پیسے مہنگا ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو

ریپر سے سیاستدان بننے والے 35 سالہ بلیندرشاہ نیپال کے وزیراعظم بن گئے

Web Desk

28 March 2026

کٹھمنڈو: نیپال کی سیاسی تاریخ میں ایک بڑا الٹ پھیر دیکھنے میں آیا ہے جہاں ریپر سے سیاستدان بننے والے 35 سالہ بلیندر شاہ ملک کے نئے وزیراعظم بن گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، بلیندر شاہ نے بدعنوانی کے خلاف جاری شدید عوامی احتجاج اور سیاسی بحران کے بعد ہونے والے انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے تجربہ کار سیاستدان اور سابق وزیراعظم کے پی شرما اولی کو شکست دے کر دنیا کے کم عمر ترین وزرائے اعظم کی فہرست میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔

بلیندر شاہ کی جماعت، راشٹریہ سواتنترا پارٹی نے پارلیمنٹ میں بھاری اکثریت حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ بلیندر شاہ اس سے قبل کٹھمنڈو کے میئر رہ چکے ہیں، جہاں انہوں نے اپنی ریپ موسیقی اور سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوان نسل (Gen Z) میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ ان کا کرپشن کے خلاف سخت مؤقف اور روایتی سیاست سے ہٹ کر اندازِ بیاں ان کی جیت کی اصل وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب، شکست خوردہ سابق وزیراعظم کے پی شرما اولی کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ انہیں ‘جین زی’ (Gen Z) کے حالیہ مظاہروں کے دوران مظاہرین کی ہلاکتوں اور طاقت کے وحشیانہ استعمال کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نیپال کے سیاسی ماہرین کا ماننا ہے کہ بلیندر شاہ کا اقتدار میں آنا خطے میں نوجوان قیادت کے ابھرنے اور روایتی سیاسی ڈھانچوں کے خاتمے کا ایک واضح اشارہ ہے۔