15نکاتی امن منصوبے پر ایرانی جواب کے منتظرہیں، جنگ طویل نہیں ہوگی، امریکی وزیرخارجہ
Web Desk
27 March 2026
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکا زمینی فوجی دستے بھیجے بغیر ایران جنگ کے اہداف حاصل کر سکتاہے۔ امریکاکے 15 نکاتی امن منصوبے پر ایران کے جواب کامنتظرہے۔
جی سیون کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا امریکہ مشرقِ وسطیٰ میں زمینی فوج اتارنے پر غور کر رہا ہے تو روبیو نے کہا کہ وہ فوجی حکمتِ عملی پر بات نہیں کریں گے۔ تاہم یہ واضح ہے کہ امریکااپنے اہداف زمینی فوج بھیجے بغیربھی حاصل کرسکتاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے مقاصد واضح ہیں اور ہمیں پورا یقین ہے کہ ہم بہت جلد اپنے مقاصد حاصل کرلیں گے۔ایران میں امریکی کارروائی کے جاری رہنے کے حوالے سے مارکوروبیونے کہاکہ کارروائی کا اختتام اب ہفتوں کا معاملہ ہے مہینوں کا نہیں۔۔ یہ ایک طویل جنگ نہیں۔
امریکی وزیرخارجہ نے کہاکہ امریکا کے 15 نکاتی منصوبے پر ایران کی جانب سے کچھ نہیں ملا، ہم جواب کے منتظرہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی جواب کسی بھی لمحے آ سکتا ہے۔ اس اس دوران ہماری کارروائی جاری رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے معاملات طے پا گئے۔
21 June 2026
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ایرانی وفد سے اہم ملاقات، باضابطہ مذاکرات سے قبل مشاورت
21 June 2026
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تمام شقیں ہمارے حق میں ہیں: ایرانی صدر
21 June 2026
ایران امریکہ مذاکرات آج: وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات
21 June 2026
قومی اسمبلی: 29 وزارتوں اور ڈویژنوں کے 40 کھرب 48 ارب کے 89 مطالبات زر منظور
21 June 2026
پاکستان ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کرے گا: دفتر خارجہ
21 June 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
21 June 2026
قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کا عمل آج باضابطہ طور پر شروع ہوگا
21 June 2026