LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل 27 جولائی کو جب کشمیر میں ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا: مریم اورنگزیب خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت، انکے فوجی ساز و سامان پر نظر ہے: ایران فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا: مصطفیٰ کمال خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار پریشان، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر پابندی لگادی پٹرولیم قیمتوں کی ڈی ریگولیشن مسترد، پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کی دھمکی پاسدارانِ انقلاب کا قطر میں امریکی العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم: پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل ریکارڈ 31 روپے 5 پیسے مہنگا ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری

اقوام متحدہ کا ایران میں گرلزاسکول پرامریکی حملے کی جلدتحقیقات کامطالبہ

Web Desk

27 March 2026

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر وولکر ترک نے جنوبی ایران کے علاقے مناب میں لڑکیوں کے اسکول پر امریکی حملے کی جلد سے جلدتحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق مناب میں اسکول پر حملے میں 168 افرادشہید ہوئے تھے جن میں زیادہ تربچیاں تھیں۔

امریکی  میڈیا کے مطابق امریکی فوجی تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ ممکنہ طور پر امریکی فورسز اسکول کو غیر ارادی طور پر نشانہ بنانے کی ذمہ دار ہیں تاہم وہ کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں تنازعات میں بچوں کے تحفظ کے بارے میں ہونے والی بحث کے دوران کمشنر وولکر ترک  کا کہنا تھا کہ اب یہ حملہ کرنے والوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کی  فوری، غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کریں تاکہ مکمل حقائق کا تعین کیا جا سکے اور جوابدہی کے لیے بنیاد قائم کی جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ اس بات پر تو ہم سب ہی متفق ہو سکتے ہیں کہ ا سکول کے بچوں کو مارنے سےاختلافات حل نہیں ہوں گے۔