بھارت میں ایس 400دفاعی نظام اورطیاروں کی خریداری کےلیے 25ارب ڈالر کے منصوبوں کی منظوری
Web Desk
27 March 2026
بھارتی حکومت نے ایس 400 دفاعی نظام اور طیاروں کی خریداری کیلئے 25 ارب ڈالر کے دفاعی منصوبوں کی منظوری دیدی۔ برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے ان میں درمیانے درجے کے ٹرانسپورٹ طیارے اورروسی ساختہ S-400 فضائی دفاعی نظام ،بغیر پائلٹ حملہ آور طیاروں کی خریداری شامل ہے۔
بھارتی حکومت کے مطابق دفاعی خریداری کونسل نے بھارتی فوج کے لیے ائیر ڈیفنس ٹریکڈ سسٹم، آرمر پیئر سنگ ٹینک ایمونیشن، ہائی کیپیسٹی ریڈیو ریلے سسٹم، دھنوش گن سسٹم اور رن وے انڈیپینڈنٹ ائیریل سرویلنس سسٹم کی بحی منظوری دی۔
بھارتی فضائیہ کے لیے درمیانے درجے کے ٹرانسپورٹ طیاروں، طویل فاصلے تک مار کرنے والے S-400 زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم، بغیر پائلٹ حملہ آور طیاروں کی خریداری اور Su-30 طیاروں کے انجن کی اوورہالنگ کی تجاویز منظور کی گئیں۔
اس کے علاوہ بھارتی کوسٹ گارڈ کے لیے ہیوی ڈیوٹی ائیر کشن وہیکلز کی خریداری کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا
17 July 2026
ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل
17 July 2026
27 جولائی کو جب کشمیر میں ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا: مریم اورنگزیب
17 July 2026
خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت، انکے فوجی ساز و سامان پر نظر ہے: ایران
17 July 2026
فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا: مصطفیٰ کمال
17 July 2026
خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار پریشان، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر پابندی لگادی
17 July 2026
پٹرولیم قیمتوں کی ڈی ریگولیشن مسترد، پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کی دھمکی
17 July 2026
پاسدارانِ انقلاب کا قطر میں امریکی العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
17 July 2026