LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے ایرانی فوجی صلاحیتیں کمزور کرنے کا مشن، امریکا کے مسلسل ساتویں رات ایران پر حملے حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل 27 جولائی کو جب کشمیر میں ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا: مریم اورنگزیب خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت، انکے فوجی ساز و سامان پر نظر ہے: ایران فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا: مصطفیٰ کمال خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار پریشان، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر پابندی لگادی پٹرولیم قیمتوں کی ڈی ریگولیشن مسترد، پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کی دھمکی پاسدارانِ انقلاب کا قطر میں امریکی العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم: پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل ریکارڈ 31 روپے 5 پیسے مہنگا ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک

روس کی درخواست پر سلامتی کونسل کا ایران جنگ پر بند کمرہ اجلاس آج طلب

Web Desk

27 March 2026

نیویارک/تہران: روس کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کی صورتحال پر آج ایک اہم بند کمرہ اجلاس طلب کر لیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق، اس اجلاس میں ایران کی شہری تنصیبات پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کا معاملہ زیرِ بحث آئے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سلامتی کونسل کی موجودہ صدارت امریکہ کے پاس ہے، جبکہ روس نے سویلین علاقوں کو نشانہ بنانے کے اقدام کو ایجنڈے میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ادھر ایران میں امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایرانی شہر قم میں 3 گھروں پر بمباری کے نتیجے میں 6 افراد شہید ہو گئے ہیں۔ تشویشناک اطلاع یہ بھی ہے کہ تہران میں پاکستانی سفارت خانے اور سفیر کی رہائش گاہ کے قریبی علاقوں میں بھی شدید بمباری کی گئی ہے، جس سے سفارتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
مشرقِ وسطیٰ کی اس سنگین صورتحال پر عالمی وزرائے خارجہ کے بیانات بھی سامنے آئے ہیں:
روس: وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکی رویے کو ‘خطرناک’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ مذاکرات کے لبادے میں جارحیت کر رہا ہے، جیسے اس نے پہلے عراق اور شام کو تباہ کیا۔
چین اور کینیڈا: چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند نے ٹیلی فونک رابطے میں طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتے ہوئے ایٹمی مسئلے کو مکالمے سے حل کرنے پر زور دیا۔
جرمنی: جرمن وزیر خارجہ نے آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسے عالمی معیشت کے لیے تباہ کن قرار دیا اور نیٹو اتحادیوں کے ساتھ مشترکہ موقف اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔