جنگ میں اب تک 800 امریکی فوجی اور 1321 اسرائیلی فوجی مارے گئے: ایران
Web Desk
27 March 2026
تہران: ایرانی فوج کے ترجمان نے جنگ کے آغاز سے اب تک امریکہ اور اسرائیل کو پہنچنے والے نقصانات کے حوالے سے سنگین اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق، جاری معرکے میں اب تک 800 امریکی فوجی ہلاک اور 5 ہزار زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ 1321 اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔ ایرانی فوج کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اب تک خطے میں 17 امریکی فوجی اڈے مکمل طور پر تباہ کر دیے ہیں۔
ترجمان ایرانی فوج نے امریکی فوج کی حکمتِ عملی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجیوں کا ہوٹلوں میں چھپنا ان کی ‘ذلت آمیز پسپائی’ اور عالمی ساکھ کو پہنچنے والا بڑا دھچکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنے مطالبات پورے ہونے تک امریکہ کو خطے سے آسانی سے جانے نہیں دے گا۔ ترجمان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران نے ثابت کر دیا ہے کہ جدید ترین امریکی ایف-35 (F-35) جنگی طیارے اب محفوظ نہیں رہے اور ان کا دفاعی حصار توڑ دیا گیا ہے۔
خلیجی ریاستوں کو مخاطب کرتے ہوئے ایرانی فوجی ترجمان نے مشورہ دیا کہ وہ امریکی افواج کو اپنے اڈوں سے نکال باہر کریں، بصورتِ دیگر ان اڈوں کو مزید نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی تجارتی گزرگاہ آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) کی صورتحال اب پہلے جیسی نہیں رہے گی اور ایران ان ہوٹلوں کو بھی امریکی فوجی ہدف سمجھے گا جہاں مفرور امریکی فوجی پناہ لیے ہوئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان
17 July 2026
ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے
17 July 2026
ایرانی فوجی صلاحیتیں کمزور کرنے کا مشن، امریکا کے مسلسل ساتویں رات ایران پر حملے
17 July 2026
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا
17 July 2026
ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل
17 July 2026
27 جولائی کو جب کشمیر میں ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا: مریم اورنگزیب
17 July 2026
خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت، انکے فوجی ساز و سامان پر نظر ہے: ایران
17 July 2026
فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا: مصطفیٰ کمال
17 July 2026